Advertisements

جرنلسٹس الائنس پاکستان کے زیر اہتمام دو نوجوان صحافیوں  سکندر علی راجپوت  اور کامران کلال میں بیس ہزار مالیت کے دو”جرنلسٹ کیش ایوارڈ”تقسیم

Journalists Alliance Pakistan Distributes Two "Journalist Cash Awards" Worth Rs. 20,000 to Young Journalists Sikandar Ali Rajput and Kamran Kalal
احمد پور شرقیہ: اتحاد میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کے دو نوجوان قائدین:سکندر علی راجپوت اور کامران کلال کا بیس ہزار روپے مالیت کے"جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈ"اور اعزازی شیلڈز وصول کرنے کے بعد بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
Advertisements

تقریب تقسیم ایوارڈ کی صدارت بانی و میڈیا ایڈوائزر جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر نے کی، جب کہ جرنلسٹس الائنس کے سات قائدین نے دونوں صحافیوں میں ایوارڈز تقسیم کیے


جرنلسٹس الائنس پاکستان کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف وفاداری  اور تربیتی پروگرام کا انعقاد 27 اکتوبر کو اوچ شریف میں ہو گا،بانی و میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر کا اعلان

Advertisements

احمد پور شرقیہ+اوچ شریف(تحصیل رپورٹر+کرائم رپورٹر) جرنلسٹس الائنس پاکستان کے زیر اہتمام پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں”جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈ” کی تقریب تقسیم، بانی و میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر کی زیر صدارت منعقد ہوئی، تقریب میں جرنلسٹس الائنس پاکستان اینڈ رورل وٹاون پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے وائس چیئرمین اسٹیرنگ کمیٹی محمد اعجاز خان پٹھان کی جانب سے دئیے گئے بیس ہزار روپے کے دو "جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈ”دو نوجوان صحافیوں ،اتحاد میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کے چیئرمین سکندر علی راجپوت اور سینئر وائس صدر کامران کلال کو دئیے گئے۔

احمد پور شرقیہ:جرنلسٹس الائنس پاکستان جنوبی پنجاب چیپٹر کے قائدین، محمد سلیمان فاروقی، سید تنویر الحسن بخاری،حمیداللہ خان عزیز اور شبیر احمد قریشی، اتحاد میڈیا کلب کے چیئرمین سکندر علی راجپوت کو دس ہزار روپے مالیت کا”جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈ” اور اعزازی شیلڈ دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل وٹاون پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے قائدین محمد سلیمان فاروقی،سید تنویر الحسن شاہ بخاری، حمیداللہ خان عزیز اور شبیر احمد قریشی نے اتحاد میڈیا گروپ کے چیئرمین اسکندر علی راجپوت کو دس ہزار روپے مالیت کا کیش ایوارڈ اور اعزازی شیلڈ دی جب کہ اتحاد میڈیا کلب کے سینئر نائب صدر کامران کلال نے جرنلسٹس الائنس کے رہنماؤں اعجاز احمد خان، احمد علی چوہدری، ملک راشد محمود چنڑ سے دس ہزارو روپے کا کیش ایوارڈ اور اعزازی شیلڈ وصول کی۔ تقریب میں نظامت کے فرائض سیکرٹری کوآرڈینیشن جرنلسٹس الائنس پاکستان حمیداللہ خان عزیز نے انجام دیے۔

احمد پور شرقیہ:اتحاد میڈیا کلب کے نائب صدر کامران کلال، جرنلسٹس الائنس پاکستان، جنوبی پنجاب چیپٹر کے قائدین اعجاز احمد خان، احمد علی چوہدری اور راشد محمود چنڑ سے دس ہزار روپے مالیت کا” جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈ "اور اعزازی شیلڈ وصول کرتے ہوئے۔

تقریب تقسیم ایوارڈ سے خطاب کرتے ہوئے بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر نے کہا کہ رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور روزنامہ”نوائے احمد پور شرقیہ” سے قائم کیا گیا جرنلسٹس الائنس پاکستان علاقائی صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے مزید اقدامات کرے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 27 اکتوبر2026ء کو اوچ شریف میں جرنلسٹس الائنس پاکستان اینڈ رورل وٹاون پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف وفاداری منعقد ہو گی، جس کے بعد رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام جرنلسٹس الائنس جنوبی پنجاب چیپٹر کے اراکین کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد ہو گا۔

قبل ازیں بیس ہزار روپے کے”جرنلسٹ کیش سپورٹ ایوارڈ "وصول کرنے والے نوجوان صحافیوں سکندر علی راجپوت اور کامران کلال نے ایوارڈز کے لئے ان کا انتخاب کرنے پر بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر اور صدر اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب (رجسٹرڈ) محمد اعجاز خان پٹھان سے اظہار تشکر کیا۔