Advertisements

جنوبی پنجاب کے تین اضلاع کے گیارہ پریس کلبوں اور جرنلسٹس یونین کے قائدین کا اظہار یکجہتی

Journalists Alliance Convention Unites Eleven Press Clubs and Journalists’ Unions of South Punjab
اوچ شریف: اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچ شریف اور روزنامہ "نوائے احمد پور شرقیہ" کے اشتراک سے منعقدہ "جرنلسٹس الائنس کنونشن" میں مظفر گڑھ،رحیم یار خان اور بہاول پور کے اضلاع کے گیارہ پریس کلبوں اور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے عہدیداران ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اظہار یک جہتی کر رہے ہیں۔
Advertisements


اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچ شریف اور روزنامہ”نوائے احمد پور شرقیہ”کے اشتراک سے مقامی میرج ہال میں”جرنلسٹس الائنس کنونشن”  کا انعقاد،بہاول پور،رحیم یار خان اور مظفر گڑھ کے گیارہ پریس کلبوں اور جرنلسٹس یونین کے دو سو سے زائد اراکین کنونشن میں شریک ہوئے

جرنلسٹس الائنس کنونشن کی صدارت صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر نے کی،جب کہ نظامت کے فرائض حمیداللہ خان عزیز جنرل سیکرٹری اے یو جے نے انجام دیے۔کنونشن سے  مختلف پریس کلبز کے عہدیداروں:رانا محمد قاسم، محمد آصف اعوان، عبدالحمید ثاقب، محمد عربی عباسی،فراز حیدر خان،رانا محمد زوالفقار،رانا ہارون عباس،ابو بکر رونگھا،شاہد بشیر چوہدری،وفا سلیم تسکین،امام بخش بھٹی،محمد رفیق صفدر راجپوت، محمد اکرم ظفری، عبدالحفیظ انجم، انیسہ کنول،سید اظہر علی رضوی، میاں عبدالروف، ضیاء الحق شہزاد بڈانی،اظہر علی دانش،مختیار انجم، محمد سلیمان فاروقی،ڈاکٹر خادم حسین سومرو، شیخ عزیز الرحمن اور راشد عزیز ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے "جرنلسٹس الائنس” کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ وہ صحافیوں کے مابین جاری اختلافات کے خاتمے کے لئے مکالمے کو آگے بڑھائیں گے،نیز آزادی صحافت کے دفاع اور آزادی اظہار کے فروغ کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔

Advertisements

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان عنقریب الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے اشتراک سے جنوبی پنجاب کے تینوں اضلاع کے گیارہ پریس کلبوں اور جرنلسٹس یونین کے اراکین کے لئے موبائل جرنلزم کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرے گا۔ احسان احمد سحر کا اعلان انہوں نے اس موقع پر ڈیجیٹل نوائے احمد پور شرقیہ کی جانب سے پریس کلب مبارک پور کے مرحوم صدر مظہر رشید مسن کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ہر سال”مظہر رشید بیسٹ رپورٹنگ کمیونٹی ایوارڈ” دینے کا اعلان کیا،جب کہ اس سال کا پہلا ایوارڈ پریس کلب چنی گوٹھ کے صدر شاہد بشیر چوہدری کو ایک تقریب میں دیا جائے گا۔کنونشن کے اختتام پر صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نے گیارہ پریس کلبز اور یونین کے دو سو سے زائد صحافیوں میں شرکت کے سرٹیفیکٹ تقسیم کیے۔

چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ احسان احمد سحر اوچشریف کے العباس میرج ہال میں جرنلسٹس الائنس کے پہلے کنونشن میں صدارتی خطاب کر رہے ہیں

اوچ شریف (حمیداللہ خان عزیز سے)جنوبی پنجاب کے تین اضلاع بہاول پور ،رحیم یار خان اور مظفرگڑھ کے گیارہ پریس کلبوں اور احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے قائدین نے آزادی صحافت کے دفاع، آزادی اظہار کے فروغ اور علاقائی صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اجتماعی کوششوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے "جرنلسٹس الائنس کنونشن” میں ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اظہار یکجہتی کیا۔”جرنلسٹس الائنس کنونشن” مقامی میرج ہال میں اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اور روزنامہ” نوائے احمد پور شرقیہ” کے اشتراک سے منعقد ہوا تھا۔جس کی صدارت رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر نے کی۔جب کہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ حمیداللہ خان عزیز نے انجام دئیے۔

تقریب میں تین اضلاع سے تعلق رکھنے والے دو سو سے زائد صحافی شریک ہوئے۔کنونشن میں شریک پریس کلب تحصیل صدر بہاول پور کے جنرل سیکرٹری امام بخش بھٹی،پریس کلب جن پور کے صدر رانا ہارون عباس، پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ کے چیئرمین محمد عربی عباسی،سر صادق پریس کلب احمد پور شرقیہ کے صدر خادم حسین شاہین لاشاری،پریس کلب خیر پور ڈاہا کے صدر محمد شکیل وارن، پریس کلب نوشہرہ جدید کے صدر محمد آصف اعوان،پریس کلب ہتھیجی کے ابوبکر رونگھا، پریس کلب شہر سلطان کے صدر رانا محمد ذوالفقار، پریس کلب چنی گوٹھ کے صدر شاہد بشیر چوہدری،پریس کلب مبارک پور کے جنرل سیکرٹری فراز حیدر خان،احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب،سرپرست محمد سلیمان فاروقی،پریس کلب چنی گوٹھ کے جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ انجم،پریس کلب لیاقت پور کے وفا سلیم تسکین،پریس کلب احمد پور شرقیہ کے سابق صدر محمد رفیق صفدر راجپوت، یونائیٹڈ جرنلسٹس گروپ احمد پور شرقیہ کے صدر خادم حسین سومرو،پریس کلب احمد پور شرقیہ کے صدر راشد عزیز ہاشمی،پریس کلب اوچ شریف کے مچتلف دھڑوں کے قائدین سید اظہر علی رضوی، میاں عبدالروف،اظہر علی دانش،الیکٹرانک میڈیا کے صدر ضیاء الحق شہزاد بڈانی،میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کے صدر شیخ عزیز الرحمن،خاتون صحافی انیسہ کنول،جرنلسٹ فورم احمد پور شرقیہ کے سربراہ محمد اکرم ظفری،پی ٹی وی بہاول پور کے نمائندے مختیار انجم, پریس کلب خان بیلہ کے جنرل سکریٹری رانا محمد قاسم‎ اور میزبان ارشاد احمد شاد صدر اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچ شریف نے اپنی تقاریر میں جرنلسٹس الائنس کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا:کہ وہ صحافی برادری میں اختلافات کے خاتمے،علاقائی صحافیوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے جرنلسٹس الائنس کے مشن کی تکمیل میں بھرپور معاونت کریں گے۔

صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ:آج کے جرنلسٹس الائنس کنونشن میں شریک ایک درجن پریس کلبوں اور جرنلسٹس یونین کے قائدین صحافیوں کے مابین تعاون کو فروغ دینے،پریس کلبوں کے کردار کو مضبوط بنانے، پیشہ وارانہ تربیت اور آزادی صحافت کے دفاع سے متعلق متحد ہو کر عملی اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے شہروں اور رورل پریس کلبز اپنے اپنے علاقے میں پریس کلب کے لئے عمارت کے حصول اور موجودہ ڈیجیٹل دور میں دیہی صحافیوں کو درپیش خطرات سے آگاہی دینے کے لئے پیکا ایکٹ اور پنجاب کے ہتک عزت قانون کے اردو زبان میں ترجمے کرا کر اس کے مسودے اپنے اپنے اراکین میں تقسیم کریں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان، ان مذکورہ گیارہ پریس کلبز اور یونین آف جرنلسٹس کے اراکین کے لئے الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے اشتراک سے جلد موبائل جرنلزم کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرے گا۔انہوں نے اس موقع پر ڈیجیٹل "نوائے احمد پور شرقیہ” کی جانب سے پریس کلب مبارک پور کے مرحوم صدر مظہر رشید مسن کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے” مظہر رشید بیسٹ رپورٹنگ کمیونٹی ایوارڈ” دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سال کا پہلا ایوارڈ پریس کلب چنی گوٹھ کے صدر شاہد بشیر چوہدری کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نے گیارہ پریس کلبز اور یونین کے دو سو سے زائد صحافیوں میں شرکت کے سرٹیفیکٹ تقسیم کیے۔جس کے بعد شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔