Contact Us

صحافی سمیع ابراہیم چھ روز لاپتہ رہنے کے بعد گھر واپس پہنچ گئے

Sami Ibtahim anchor person

ذرا ئع کے مطابق سمیع ابراہیم فی الحال ایک مقامی نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں

 اسلام آ باد(پی پی آ ئی) نجی ٹی وی چینل ’سے منسلک سینیئر صحافی سمیع ابراہیم چھ روز لاپتہ رہنے کے بعد اسلام آباد میں واقع اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ذرا ئع کے مطابق سمیع ابراہیم فی الحال ایک مقامی نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔سمیع ابراہیم 24 مئی کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے اور ان کی اغوا کی رپورٹ ان کے بھائی کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں جمع کروائی گئی تھی۔گھر واپسی کے بعد سمیع ابراہیم کے ٹوئٹر اکاونٹ سے ’شکر الحمدللہ!‘ کی پوسٹ کی گئی جبکہ صحافی صدیق جان نے بھی ان کی گھر واپسی کی خبر کی ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں