صحافی عمران ریاض کو زہر دیے جانے کا شبہ ہے، عمران خان

Imran khan new

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض کو زہر دیے جانے کا شبہ ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض کو اس پنجرےمیں قیدکیاگیاجس میں مہذب ممالک کسی جانور تک کورکھنےکی اجازت نہ دیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض کو زہر دیےجانےکاشبہ بھی موجودہے۔اس میں ملوث تمام کردار شرم سےڈوب مریں۔ ملک میں لوگوں کی زبانوں پرخوف کے تالےپڑنےکی بجائےاس سب سےبدمعاشوں کےٹولے اور ان کے سرپرستوں کیخلاف عوام کاغصہ ہی بڑھتا ہے۔

مزید پڑھیں