عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان سیاست میں آیا ہوں۔ چوہدری صدام حسین لاہوری
Advertisements
چنی گوٹھ (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری صدام حسین لاہوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے عوام کی پرزور فرمائش پر یونین کونسل چک نمبر 10 عباسیہ سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان سیاست میں آیا ہوں۔ چوہدری صدام حسین لاہوری نے کہا کہ عوام کی اکثریت میرے ساتھ ہے اور کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔