Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جاب ہنٹنگ کے حوالے سے تربیتی سیشن کا اہتمام

Department of Economics organzied a training session
Advertisements

شعبہ معاشیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ڈائریکٹوریٹ آف کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹر کے تعاون سے جاب ہنٹنگ کے موضوع پر ایک تربیتی سیشن کا اہتمام کیا۔ سیشن کی نظامت شاہد افضل درانی ڈائریکٹر کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹرنے کی۔ انہوں نے جاب مارکیٹ اورمسابقتی مارکیٹ میں آگے نکلنے کے لیے ضروری مہارتوں پر گفتگو کی۔ انہوں نے معاشیات کے طلباء کے مستقبل کے امکانات، مواقع اور بھرتی کے عمل کو شروع کرنے اور اس میں سبقت حاصل کرنے کے بارے میں بھی بتایا- سیشن میں طلباء کو ان کے بہترین جاب میچ کی تلاش کے لیے کچھ تجاویز پیش کیں۔ سیشن کا اختتام میں شعبہ معاشیات کے سربراہ ڈاکٹر عابد رشید گل نے طلباء پر زور دیا کہ وہ لیبر مارکیٹ کی ضرورتوں کے مطابق ہنر حاصل کریں۔