عثمان اویسی، خالد وارن اورڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کا شمس آباد ٹول پلازہ فلڈ بند کا دورہ

سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی بات غلط ہے کہ انتظامیہ بند کو توڑ رہی ہے بند کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے تاکہ کسی قسم کا خطرہ نہ رہے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے
مبارک پور( نامہ نگار) ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وممبر قومی اسمبلی میاں عثمان نجیب اویسی، ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود بابروارن اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق نے شمس اباد ٹول پلازہ فلڈ بند کا دورہ کیا جھانگڑا بند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی بات غلط ہے کہ انتظامیہ بند کو توڑ رہی ہے میاں عثمان نجیب اویسی نے کہا جھانگڑا بند مضبوط ہے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ محکمہ انہار کی ٹیمیں مسلسل موقع پر موجود ہیں بند کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے تاکہ کسی قسم کا خطرہ نہ رہے
جھانگڑا بند کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے مقامی مسجد میں صرف یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اگر پانی کے بھاؤ میں تیزی ائے تو عوام اپنی جان و مال کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ممبر قومی اسمبلی میاں عثمان نجیب اویسی, انتظامیہ فلڈ اپریشن کی خود نگرانی کر رہی ہے اور متاثرہ علاقوں کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود بابر وارن کہا کہ اہل علاقہ سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے شہری آبادی کے تحفظ کے لیےاقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داری نبھانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔