Advertisements

جمائما اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستانی سیلاب زدگان کو دیں گی

Jemima khan
Advertisements

فاطمہ بھٹو فلم کی خصوصی اسکریننگ میں جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ کو ہوسٹ ہوں گی

 لندن: پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ  جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کردیا۔

Advertisements

جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ وہ  اپنی آنے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کے خصوصی شو کا اہتمام کررہی ہیں جسے 20 افراد دیکھ سکیں گے۔

جمائما کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز سے قبل خصوصی شو کا مقصد پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے۔ اس خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے دی جائے گی۔سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو فلم کی خصوصی اسکریننگ میں جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ کو ہوسٹ ہوں گی۔

پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

Fatima Bhutto