Advertisements

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی ارینج اور لَو میرج کے فائدے اور نقصان پر گفتگو

Imran Khan and Jemima
Advertisements

لندن: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ارینج اور لَو میرج کے فائدے اور نقصان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی شادی کے وقت مجھے اعلیٰ اخلاقی معیار کی تلاش تھی۔ 

برطانیہ میں اس ماہ نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟  جمائما خان نے لکھی ہے۔ اس فلم کی کہانی برطانیہ میں مقیم پاکستانی سمیت مختلف کمیونٹیز کے درمیان ہونے والی ارینج میریجز پر مبنی ہے۔ فلم کو ستمبر 2022 میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا۔

Advertisements

برطانیہ میں فلم کی نمائش سے قبل مقامی اخبار کو انٹرویو میں جمائما خان نے لوو اور ارینج میرج پر کھل کر گفتگو کی اور عمران خان سے 21 سال کی عمر میں شادی، پاکستانی میں قیام اور شادی کے انجام پر بھی گفتگو کی۔ 

انٹرویو میں جمائما خان نے اس پچھتاوے کا اظہار بھی کیا کہ کاش میری ارینج میرج ہوئی ہوتی تو یہ میرے حق میں زیادہ بہتر ہوتا۔ اگر میرے والدین سمجھدار ہوتے تو ارینج میرج میرے لیے سود مند ہوتی۔

اپنی شادی کے وقت کو یاد کرتے ہوئے جمائما خان نے بتایا کہ اگر میری ارینج میرج ہوتی تو وہ میرے لیے زیادہ بہتر ہوتی، میں اُس وقت اعلیٰ معیار اخلاق کی تلاش میں تھی۔

یاد رہے کہ جمائما نے 21 برس کی عمر میں عمران خان سے شادی کی تھی جو 9 برس ہی چل پائی تھی۔ عمران خان کے دو بیٹے ہیں جو اپنی ماں جمائما کے ساتھ برطانیہ میں رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس فلم میں معروف بھارتی اداکارہ شبانہ عظمیٰ کے علاوہ پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں ایشیائی کلچر کو خاص اہمیت دی گئی ہے