Contact Us

شہر احمد پور شرقیہ میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزی جلوس آج صبح 10 بجے نکالا جائے گا

Msjid Nabi Medina Munnawara

مولانا مفتی محسن فیضی مولانا عبدالعزیز خان فیضی مولانا عاشق فرید مہروی اور پیر الطاف حسین بخاری مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے – جلوس ڈیرہ نواب روڈ ،چبوترا بازار مچھلی بازار کنگن روڈ اور تحصیل بازار سے ہوتا ہوا چوک منیر شہید پر پہنچکر اختتام پذیر ہوگا جلوس کے راستے میں عاشقان رسول درود و سلام کی صدائیں بلند کریں گے اور نعت خوانی کریں گے جلوس کے راستے میں دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی

چوک بھٹہ ڈیرہ نواب صاحب مڈ رشید کلاب اور دیگر علاقوں سے انے والے چھوٹے جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے پیر الطاف حسین بخاری آف ملتان چوک بھٹہ سے ایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے اس مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے رات کو بعد نماز عشاء میلاد مصطفی کمیٹی کے زیر اہتمام جامع مسجد علی جنرل بس سٹینڈ پر عظیم الشان محفل نعت منتقد ہوگی جس کے اختتام پر شرکا میں لنگر تقسیم کیا جائے گا

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح سب ڈویژن احمد پور شرقیہ میں بھی جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا- تفصیلات کے مطابق شہر احمد پور شرقیہ میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزی جلوس آج صبح 10 بجے چوک منیر شہید سے مولانا مفتی محسن فیضی ،مولانا عبدالعزیز خان فیضی، مولانا عاشق فرید مہروی اور پیر الطاف حسین بخاری آف ملتان کی قیادت میں برآمد ہوگا جو ڈیرہ نواب صاحب روڈ چبوترا بازار مچھلی بازار ،کنگن روڈ اور تحصیل بازار سے ہوتا ہوا چوک منیر شہید پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا- اس مرکزی جلوس میں ڈیرہ نواب صاحب ٫کلاب مڈ رشید کے علاوہ دیگر علاقوں سے آنے والے چھوٹے جلوس شامل ہوں گے جبکہ پیر سید الطاف حسین بخاری چوک بھٹہ سے عید میلاد النبی کے ایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے اس مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے   جشن عید میلاد النبی کے جلوس کے راستے میں عاشقان رسول درود و سلام کی صدائیں بلند کریں گے  جبکہ اس دوران نعت خوانی بھی کی جائے گی نیز جلوس کے راستے پر مختلف بازاروں میں دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی- جلوس کے اختتام پر مولانا مفتی محسن فیضی مولانا عبدالعزیز خان فیضی مولانا عاشق عاشق فرید مہروی اور مخدوم سید الطاف حسین بخاری آف ملتان خطاب کریں گے اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پہ روشنی ڈالیں گے- جلوس کے اختتام پر شرکا میں شرینی بھی تقسیم کی جائے گی –  میلاد مصطفی کمیٹی کے زیر اہتمام جامعہ مسجد علی اندرون جنرل بس سٹینڈ میں بعد نماز عشاء سالانہ عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی پیر الطاف حسین بخاری ہوں گے مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالعزیز خان فیضی کی اطلاع کے مطابق اس  عظیم الشان محفل نعت  کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا

مزید پڑھیں