جشنِ آزادی پاکستان آج صبح اٹھ بجے محمود پارک میں رسم پرچم کشائی ادا کی جائے گی

تحصیل احمدپور شرقیہ کے دو اراکین اسمبلی ملک خالد محمود وارن اور مخدوم سید عامر علی شاہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے
اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر اور چیف آفیسر بلدیہ فرّخ عدنان نے جشنِ آزادی پاکستان کو شایان شان طریقے پر منائے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) بلدیہ احمد پور شرقیہ نے حسب روایت احمد پور شرقیہ میں پاکستان کے جشن آزادی کو شایان شان طریقے پر منانے کے اقدامات کیے ہیں -تفصیلات کے مطابق 13 اگست کی شب محمود پارک میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ محمود پارک میں آج صبح آٹھ بجے رسم پرچم کشائی ادا کی جائے گی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سردار ملک خالد محمود وارن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے- اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر اور چیف آفیسر بلدیہ فرخ عدنان نے جشن ازادی پاکستان کو تزک و احتشام سے منانے کے لئے عملی اقدامات کیے ہیں