Advertisements

جے اے پی رورل اینڈ ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری 27 اکتوبر کو اوچ شریف میں ہوگی

· JAP Rural & Town Press Clubs South Punjab Chapter to Hold Oath-Taking Ceremony of New Office-Bearers in Uch Sharif on 27 October
Advertisements

اوچ شریف،: جرنلسٹس الائنس پاکستان (جے اے پی) رورل اینڈ ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری 27 اکتوبر 2026 کو صبح 10 بجے العباس میرج ہال، اوچ شریف میں منعقد ہوگی۔

تقریب کی صدارت جرنلسٹس الائنس پاکستان کے بانی و میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر کریں گے۔

Advertisements

تقریب کے انتظامات جے اے پی رورل اینڈ ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب کے شریک چیئرمین و چیف آرگنائزر ارشاد احمد شاد اور وائس چیئرمین اسٹیئرنگ کمیٹی و صدر اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب محمد اعجاز خان پٹھان کر رہے ہیں۔ تقریب ڈیجیٹل ڈیلی نوائے احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔

جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے 200 سے زائد دیہی اور علاقائی صحافیوں اور ضلعی نمائندگان کی شرکت متوقع ہے۔ اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب، جو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹرڈ اور آر ایم این پی سے الحاق شدہ ہے، شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دے گا۔

ظہرانے کے بعد رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان (آر ایم این پی) کے زیر اہتمام جے اے پی کے اراکین اور دیگر مدعو صحافیوں کے لیے تربیتی سیشن ہوگا، جس میں تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جائیں گے