Advertisements

جرنلسٹس الائنس پاکستان کے کنسلٹنٹ نذیر خالد کی جنوبی پنجاب کے رورل اینڈ ٹاؤن پریس کلبوں کو مفت تربیتی خدمات کی پیشکش

JAP Consultant Nazir Khalid Offers Free Training Services to Rural and Town Press Clubs in South Punjab
Advertisements


پنجاب حکومت کے ریٹائرڈ سینئر ڈائریکٹر تعلقات عامہ ورکنگ جرنلسٹس کے لیے اپنی خدمات بلا معاوضہ فراہم کریں گے، احسان احمد سحر کی دعوت پر نذیر خالد اور کراچی کے خالد سعید نے کنسلٹنٹس کی ذمہ داریاں قبول کی تھیں

لاہور: جرنلسٹس الائنس پاکستان کے نو مقرر کردہ کنسلٹنٹ اور حکومت پنجاب کے ریٹائرڈ سینئر ڈائریکٹر تعلقات عامہ نذیر خالد نے جرنلسٹس الائنس پاکستان سے وابستہ رورل اینڈ ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب کے عہدیداران اور ورکنگ جرنلسٹس کو مفت تربیتی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

Advertisements

انہوں نے اپنے واٹس ایپ پیغام میں جرنلسٹس الائنس پاکستان کے بانی و میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر سے مخاطب ہوتے ہوئے جنوبی پنجاب کے تمام متعلقہ پریس کلبوں کے چیئرمین صاحبان اور سیکریٹریز سے استدعا کی ہے کہ وہ جب بھی اپنے پریس کلب میں ورکنگ جرنلسٹس کے لیے تربیتی ورکشاپ منعقد کرنا چاہیں تو وہ بطور ٹرینر اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

نذیر خالد نے اپنے پیغام میں کہا کہ پریس کلب کے عہدیداران احسان سحر کے توسط سے انہیں اطلاع دے دیں تو وہ اپنی گھریلو مصروفیات میں سے وقت نکال کر ورکشاپ کے لیے حاضر ہو جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے انتظامات کے تحت آئیں گے اور میزبان پریس کلب سے صرف ایک کپ چائے پینے کے خواہش مند ہوں گے۔

ان کی یہ پیشکش علاقائی صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور صحافتی تربیت کے فروغ کے لیے ایک قابل قدر رضاکارانہ اقدام ہے۔

یاد رہے کہ نذیر خالد اور کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی و مصنف خالد سعید نے جرنلسٹس الائنس پاکستان کے بانی احسان احمد سحر کی دعوت پر تنظیم کے کنسلٹنٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کی پیشکش قبول کی تھی۔

نذیر خالد کی اس رضاکارانہ پیشکش سے جنوبی پنجاب کے وابستہ پریس کلبوں کو اپنے ہاں ورکنگ جرنلسٹس کے لیے پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپس منعقد کرنے کا ایک اہم موقع میسر آئے گا۔