جن پور :محلہ قصاب جن پور میں 50 کے وی کا بجلی کا ٹرانسفارمر اچانک جل گیا
محلہ قصاب محلہ سادات دیگر میں بجلی کے پنکھے، موٹریں اور بلب خراب ہو گئے۔ اہلِ علاقہ کا شدید احتجاج
جن پور( نامہ نگار) محلہ قصاب جن پور میں گزشتہ رات 50 کے وی کا بجلی کا ٹرانسفارمر اچانک جل گیا جس کے نتیجے میں محلہ قصاب محلہ سادات دیگر میں بجلی کے پنکھے، موٹریں اور بلب خراب ہو گئے۔ اہلِ محلہ کے مطابق ٹرانسفارمر پہلے ہی ٹو فیز پر چل رہا تھا جس کے باعث وولٹیج میں شدید اتار چڑھاؤ پیدا ہو رہا تھا مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بارہا شکایات کے باوجود متعلقہ حکام نے اس مسئلے پر توجہ نہیں دی۔جس کا خمیازہ اب شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، جس سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اہلِ علاقہ محمد کامران تھیم، سید بلال شاہ، محمد امجد تھیم، سید اشرف رسول رضوی، جی ایم تھیم، رانا محمد ایوب، رانا دلشاد، سید ارشد علی رضوی، سید سجاد رسول رضوی، محمد عنایت اللہ تھیم اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے میپکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نیا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے اور متاثرہ صارفین کے نقصانات کا ازالہ بھی کیا جائے۔۔۔

