Advertisements

سرائیکی زبان و ادب کے عظیم قومی شاعر جانباز جتوئی

Janbaz Jatoi
Advertisements

تحریر: ارشاد احمد شاد اوچ شریف

سرائیکی زبان و ادب کے عظیم قومی شاعر جانباز جتوئی کی 28ویں برسی 17دسمبر2022ء کو جانباز ادبی سنگت کے زیر اہتمام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔، جنوری 1924ء کو ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں پیدا ہونے والے جانباز جتوئی کا اصل نام غلام رسول تھا، آپ کے والد سردار نصرت علی خان جتوئی کا شمار اپنے علاقے کی انتہائی معزز اور علم و ادب کی دلدادہ شخصیات میں ہوتا تھا۔جانباز جتوئی کو اپنی زندگی کے ابتدائی ایام میں ہی یتیمی کا سامنا کرنا پڑا، بعدازاں روحانیت کی کشش اوراولیائے کرام سے محبت ان کو جتوئی سے خطہ پاک اوچ کی جانب کھینچ لائی جسے انہوں نے اپنا مستقل مسکن بنایا، جانباز جتوئی کا شمار اپنے عہد کے عظیم شعراء میں ہوتا تھا، انہوں نے اپنی شاعری میں عوام کے دکھ، درد، ان کے استحصال اور وڈیروں اور جاگیر داروں کی بے حسی کی حقیقی عکاسی کی، جانباز جتوئی سرائیکی زبان کے شہنشاہ تھے، ان کے ہر ہر شعر کی ادائیگی اور ان کی شاعری کا ایک ایک لفظ سماعتوں کے ذریعے دل کی گہرائیوں میں اتر جاتا ہے، جانباز جتوئی کے شعری مجموعہ ”ارداساں ” میں سرائیکی زبان کے مشکل ترین الفاظ کا ذخیرہ ہے جسے انہوں نے بڑی مہارت سے اپنے اشعار میں سجایا ہے، آپ کی شاعری میں غزل، کافی، دوہڑے اور قطعات کی صورت میں استعارات اور تلمیحات کے خزانے جمع ہیں، آپ نے اپنی لازوال شاعری سے صرف سرائیکی وسیب ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ترجمانی کی۔جانباز جتوئی کی شعری و ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے صدر پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری نے 23 مارچ 1994ء کو انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا، سرائیکی کے اس درویش صفت شاعر کی وفات مورخہ 17 دسمبر 1994ء کو اوچ شریف میں ہوئی، آپ کی آخری آرام گاہ درگاہ حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت ؒ کے قبرستان مرجع الخلائق ہے۔”شعری مجموعے“1- ”سسی  ”2- ”ہواڑاں ” (خزینہ علم و ادب لاہور، ستمبر2003ء)3- ”تنواراں ” (سرائیکی ادبی مجلس بہاول پور، 1989ء)4- ”ارداساں ” (ضلع کونسل مظفرگڑھ، 1985ء)”کتابیات“1- تاریخِ ادبیاتِ مسلمانانِ پاکستان چودہویں جلد – علاقائی ادبیات مغربی پاکستان جلد دوم،گروپ کیپٹن سید فیاض محمود، لاہور،پنجاب یونیورسٹی 1971ء، ص 549 – 548۔۔2- سرائیکی شاعری، کیفی جام پوری،مُلتان،بزمِ ثقافت 1969ء، ص 352-347۔۔3- پاکستانی اہلِ قلم کی ڈائریکٹری، فرید احمد، حسن عباس رضا،مُرتّبین، اسلام آباد، اکادمی ادبیات پاکستان 1979ء، ص 112۔۔3- جانباز جتوئی (- 1918ء) ”سرائیکی ادب دی مُختصر تاریخ ” سجّاد حیدر پرویز، س – سرائیکی پبلیکیشنز، 1986ء، ص 335 – 329۔4- ضلع مظفر گڑھ تاریخ، ثقافت تے ادب، سجاد حیدر پرویز،لاہور، پاکستان پنجابی ادبی بورڈ، مئی 1989ء، ص 707 – 696۔۔5- جانباز جتوئی دی شاعری،ترکہ، نواز کاوش،بہاول پور، سرائیکی ادبی مجلس 1992ء، ص 112-109۔۔6- عالمی مشاعرہ، عبدالقادر میمن،مرتب، لاہور، الحمد پبلی کیشنز 1992ء، ص 39۔۔7- پاکستانی اہلِ قلم کی ڈائریکٹری، نگہت سلیم، اسلام آباد، اکادمی ادبیات پاکستان، ت ن، ص 257۔۔8- رَت دیَاں ہنجوں، صادق بشیر،بھاول پور، سرائیکی ادبی مجلس پاکستان، تریجھی واری، 1997ء، ص 19-15، 116۔۔9- پاکستانی پنجابی شاعری (حصہ سرائیکی شاعری)، شریف کُنجاہی، لاہور، محکمہ اطلاعات، ثقافت و امورِ نوجوانان، حکومتِ پنجاب، 1999ء، ص 478 – 470۔۔10- پَھڑکدے ڈوہڑے، احسان اعوان،مُلتان، جُھوک پبلشرز جولائی 2002ء، ص 9۔۔۔11- بوستان،محمد عارف جان، ڈیرہ غازی خاں، محمد عارف جان، 2003ء، ص 201۔۔ ”رسائل“۔1- سرائیکی کے عظیم شاعر:جانباز جتوئی (مضمون)، رسول بخش نسیم، سہ ماہی ”جہاں گشت” اُوچ شریف (1)، 4، جولائی تا ستمبر 1992ء، ص 10 – 5۔۔2- سرائیکی دا قومی شاعر جانباز جتوئی (مضمون)، رحیم طلب، سہ ماہی ”جہاں گشت” اُوچ شریف (1)، 4، جولائی تا ستمبر 1992ء، ص 13 – 11۔۔3- پاکستانی اہلِ قلم کی ڈائریکٹری، نگہت سلیم، اسلام آباد، اکادمی ادبیات پاکستان، ت ن، ص 257۔۔4- ترے ماہی ”سرائیکی” تے سرائیکی شاعری، نصیر احمد ناصر ”سویل” بھاول پور کتابی سلسلہ 2، جون 1997ء، ص 100 – 78
”اخبارات“1- کافی، جانباز جتوئی، روزنامہ ” جھوک” مُلتان 2 ستمبر 2016ء۔2- پندرہ روزہ ”نوائے اوچ” اوچ شریف (جانباز جتوئی نمبر) چیف ایڈیٹر: رسول بخش نسیم، تاریخ اشاعت 15 تا 30 دسمبر 1995ء”جانبازیات“ 1- جانباز جتوئی شخصیت فن شاعری، فداء الاحمدانی،مُلتان، سرائیکی اکادمی رائیٹرز، 1968ء، 49 ص  2- جانباز جتوئی – حیاتی تے فن،ظفر لشاری، لاہور، پاکستان پنجابی ادبی بورڈ،مئی 1999ء، 150 ص  3- جانباز جتوئی شخصیت اور فن،حمید الفت ملغانی، اسلام آباد، اکادمی ادبیات پاکستان،2007ء، 148 ص
”انتخاب کلام“
قطعہ
میکوں عیش نہ ڈے صدمات تاں بخش
میڈی اکھیں کوں برسات تاں بخش
ساری عمر گزاریو غیراں وچ
جانباز کوں سئیں ہک رات تاں بخش
شعر
نقاب رخ توں الٹ سٹیندو
تے نال زلفاں دے گٹ سٹیندو
اساں ہیں در تے وفا دے بوٹے
نہ پانی ڈیندو‘ نہ پٹ سٹیندو
شعر
میکوں مونجھاں ڈے، میکوں شاد نہ کر
میڈی اجڑی جھوک آباد نہ کر
بھل زلف سیاہ دے نال سجن
میکوں بدھی رکھ، آزاد نہ کر

Advertisements

ارشاد احمد شاد۔ اوچ شریف تحصیل احمد پورشرقیہ ضلع بہاول پور