Contact Us

جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا میاں محمد اجمل قادری سے امیر بہاولپور کا رابطہ حکیم محمد حسنین چوہان کی جانب سے پرنس بہاول عباسی کی حمایت کا اعلان

JUI Nazariati backs the candidature of NA-166 candidate Prince Bahawal Khan Abbasi
ڈیرہ نواب صاحب :جمیعت علماء اسلام نظریاتی کے مقامی سرگرم رہنما حکیم محمد حسنین چوہان صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں امیر بہاولپور نواب صلاح الدین سے ملاقات میں ان کے ولیعہد پرنس بہاول عباس خان عباسی عباسی کی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے

مرکزی قیادت کی ہدایت پر جمیعت علماء اسلام نظریاتی کے تمام کارکن, عہدیداران اور سپورٹرز این اے 166 کی قومی نشست پر پرنس بہاول خان عباسی کی حمایت کریں گے حکیم محمد حسنین چوہان کی نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات میں یقین دھانی

ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے جمیعت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا میاں محمد اجمل قادری سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مقامی سرگرم رہنما حکیم محمد حسنین چوہان نے صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کی اور انہیں مطلع کیا کہ جمعیت علماء اسلام کی مرکزی قیادت کی ہدایت کے مطابق وہ اور ان کے تمام جماعتی ساتھی اور سپورٹرز این 166 اے کی قومی نشست پر ان کے ولیعہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کریں گے اور انشاءاللہ آٹھ فروری کو انہیں اپنے ووٹ دے کر کامیاب کرائیں گے- نواب صلاح الدین عباسی نے حکیم محمد حسنین چوہان کی جانب سے ولی عہد پر بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کرنے پر ان سے اظہار تشکرکیا

مزید پڑھیں