Advertisements

حکومتِ پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف حاصل پور میں جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ

Jamaat-e-Islami Stages Protest in Hasilpur Against Punjab Government’s Local Government Act
Advertisements

احتجاج پریس کلب حاصل پور کے سامنے منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور یوتھ ونگ کے رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی

حاصل پور : حکومتِ پنجاب کی جانب سے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان کی کال پر حاصل پور میں جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج پریس کلب حاصل پور کے سامنے منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور یوتھ ونگ کے رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے رہنما شیخ محمد سلیم ناصر۔صابر مغل نے کی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی حاصل پور طاہر لطیف عبدالرحمن رنگا عبدالحفیظ بھٹی نے خطاب کیا

Advertisements

مظاہرین نے حکومت پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اس قانون کو عوام دشمن قرار دیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بلدیاتی ایکٹ عوامی اختیارات سلب کرنے کی سازش ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایکٹ مقامی حکومتوں کو بے اختیار بنانے اور عوامی نمائندگی کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی ایکٹ کو فوری طور پر واپس لیا جائے، بصورت دیگر احتجاجی تحریک کو مزید وسیع کیا جائے گا