جماعت اسلامی کی پریس کلب لیاقت پور کے باہر فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیئے ریلی

لیاقت پور (نامہ نگار) جماعت اسلامی لیاقت پور کے امیر قاضی محمد سمیع ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کفار فلسطینیوں پر ظلم ڈھائیں مسلمان بچوں، نوجوانوں اور خواتین کو شہید کریں اور ہم ان کے ساتھ محبت کے پینگیں بڑھائیں ان کے ساتھ تعلقات وسیع اور تجارت قائم کرنے کی کوشش کریں یہ نا صرف مظلوم فلسطینوں کے ساتھ زیادتی اور ان کے خون سے غداری بلکہ اللہ کے ساتھ بھی غداری ہے پریس کلب لیاقت پور کے باہر فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیئے نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ اور کشمیر کے لوگ ہمارے بھائی ہیں جہاں ان کو تکلیف پہنچتی ہے وہی ہمیں تکلیف پہنچتی ہے لیکن افسوس یہ ہے کہ ان کی دردناک آوازوں پر ہمارے مسلمان حکمران بے حس بنے ہوئے ہیں
حکومت پاکستان اور آرمی چیف اسرائیل کو لگام دینے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں اسرائیل نواز تمام پروڈکٹس کا استعمال کرنا حرام ہے ان کا فوری اور موثر بائیکاٹ کیا جائے امیدوار صوبائی اسمبلی اسامہ فاروق چوہدری نے کہا کہ ہم امریکہ کی بھی مذمت کرتے جس کے طیاروں نے اسرائیل کی مدد کی ایک سال میں 60 ہزار سے زیادہ نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کیا اور غزہ کو کھنڈر بنا دیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے جماعت اسلامی کے جوان جہاد کا حصہ بن کر اسرائیل پر قہر بن کر ٹوٹ پڑیں گے پرامن اور منظم ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، جنہوں نے فلسطینی پرچم اور اسرائیل مخالف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے