اکاونٹس آفیسرجام غلام اصغر محکمہ تعلقات عامہ سے ریٹائر ہو گئے

جام غلام اصغر نے سنجیدگی اور فرض شناسی کے ذریعے محکمے کے وقار کو ہمیشہ سربلند رکھا ڈائریکٹرتعلقات عامہ محمد طارق اسماعیل
سرکاری ملازمت کے عرصہ کی خوشگوار یادیں میری زندگی کا حسین باب اور سرمایہ ہیں۔ جام غلام اصغر کا الوداعی تقریب میں اظہار خیال
بہاول پور:11/جون: اکاونٹس آفیسرجام غلام اصغر آج اپنا 38 سالہ شاندار سفر کے بعد باقاعدہ طور پر محکمہ تعلقات عامہ سے ریٹائر ہو گئے۔ ڈائریکٹرتعلقات عامہ بہاول پور محمد طارق اسماعیل نے اس موقع پر کہا کہ جام غلام اصغر ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے پوری ذمہ داری اور وقار سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ اورانہوں نے سنجیدگی اور فرض شناسی کے ذریعے محکمے کے وقار کو ہمیشہ سربلند رکھا۔
ان کی ریٹائرمنٹ کی پروقار تقریب ڈویژنل انفارمیشن آفس بہاول پور میں منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز لودھراں نعمان مسعود خان،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزسید عابد حسن رضوی پبلک ریلیشنز سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر نسیم ندیم اورڈائریکٹوریٹ پبلک ریلیشنز بہاول پور کے دیگر اسٹاف ممبران نے شرکت کی۔تقریب کے دوران اُن کے اعزاز میں خصوصی کیک کاٹا گیا اور اُن کی طویل خدمات پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔جام غلام اصغرنے تعلقات عامہ بہاول پور سے بطورٹیلیکس آپریٹر سروس کا آغاز کیا اور ترقی کرتے ہوئے اکاونٹس آفیسر پبلک ریلیشنز کے عہدے پر فائز ہوئے۔ جام غلام اصغر نے تقریب میں موجود شرکا اور ڈیپارٹمنٹ کے دیگر رفقاء کار کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمت کے عرصہ کی خوشگوار یادیں میری زندگی کا حسین باب اور سرمایہ ہیں۔ اس موقع پر سٹاف نے دعا کی کہ جام غلام اصغرکی ریٹائرمنٹ کا یہ نیا سفر، آرام، سکون اور خوشیوں سے بھرپور ہو۔ اُن کی صحت تندرست، دل مطمئن اور زندگی پُرمسرت رہے۔