Contact Us

جلوانہ برادری کی جانب سے پرنس بہاول عباسی اور میاں گزین عباسی کی بھر پور حمایت کا اعلان

Jalwana birderi will vote for Prince Bahawal Abbasi & Mian Gazain Abbasi
قومی و صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدواران پرنس بہاول عباسی اور میاں گزین عباسی کا سمیع اللہ جلوانہ کی رہائش گاہ پر اپنے سپورٹروں کے ہمراہ گروپ فوٹو

پرنس بہاول عباسی اور میاں گزین عباسی کی سردار سمیع اللہ خان جلوانہ کی رہائش گاہ واقع محلہ نور شاہ بخاری پر کارنر میٹنگ


احمد پور شرقیہ (نامہ نگار)  پرنس بہاول خان عباسی اور  میاں گزین خان عباسی کی سردار سمیع اللہ خان جلوانہ کی رہائش گاہ واقع محلہ سید نور شاہ بخاری پر کارنر میٹنگ ، این اے 166 ایم این اے کے امید وار پرنس بہاول خان عباسی نے سردار سمیع اللہ خان جلوانہ اور سردار وقاص خان جلوانہ کی رہائش گاہ پر حلقہ کی عوام سے کارنر میٹنگ کی اس موقع پر سردار وقاص خان جلوانہ نے پرنس  بہاول خان عباسی اور  میاں گزین خان عباسی کو ویلکم کیا اور اپنی اور جلوانہ برادری کی جانب سے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہماری جلوانہ برادری اور دوست احباب نے این اے 166 میں بھر پور ساتھ دینے اور حمایت کا اعلان کیا ہے اور محلہ نور شاہ بخاری کے جلوانوں کی کثیر تعداد نے کارنر میٹنگ میں شرکت کی اور نوابوں کو یقین دہانی کرائی اس موقع پر پرنس بہاول خان عباسی نے کہا کہ کامیاب ہو کر عوام کے مسائل کو حل کرونگا آنے والا دور نوجوانوں کا ہے ہمارا شہر عرصہ دراز سے محرومیوں کا شکار ہے ماضی کے سیاست دانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا سیاسی مخالفین جتنا مرضی چائیں سیاست کر لیں عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے کارنر میٹنگ میں سردار شجاع اللہ خان جلوانہ ، سردار خالد جاوید خان جلوانہ ، سردار کلیم اللہ خان جلوانہ ، سردار زبیر خان جلوانہ ، سردار گوہر عاشق خان جلوانہ ، ڈاکٹر فیاض محمود اعوان ، بکھو خان بلوچ ، سردار فیض خان خاکوانی ، سردار شھزاد سہیل خان خاکوانی ، رانا محمد عباس نسیم خان ، سردار محمد علی خان جلوانہ ، اور سردار سمیع اللہ خان جلوانہ نے کہا کہ نوابوں کو اس دفعہ جلوانہ برادری الیکشن میں سرپرائز دیگی کیونکہ پرنس بہاول خان عباسی اور میاں گزین خان عباسی کی عوام میں مقبولیت بڑھ چکی ہے عوام  پرنس بہاول خان عباسی کو ایم این اے اور میاں گزین عباسی کو ایم پی اے دیکھنا چاہتی ہے نواب خاندان کا نصب العین عوام کی خدمت ہے ، وقاص خان جلوانہ نے کہا کہ 8 فروری کو پرنس بہاول خان عباسی اور میاں گزین خان عباسی کی جیت کا سورج طلوع ہو گا.

مزید پڑھیں