Contact Us

وزیراعظم پاکستان کا تاریخی بچت پلان قابل تقلید ہے قاضی عدنان فرید

Former UC Chairman Haji Zamir Ahmad Khicchi joins PMLN Qazi Adnan Farid group

جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سنگین سازش ہے یہ جیل بھرو تحریک نہیں جیل بچاو تحریک ہے سابق ایم پی اے کی میڈیا کلب کے عہدے داران سے گفتگو

 احمدپورشرقیہ( جاوید مغل سے) مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید نے کہا ہے  جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سنگین سازش ہے قبل ازیں نو ماہ سے تماشا لگا ہوا ہے یہ جیل بھرو تحریک نہیں جیل بچاو تحریک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کلب احمدپورشرقیہ کے عہدے داران کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے مزید مہنگائی تو ہوگی مگر یہ معاہدہ عمران خان کی حکومت کا کیا ہوا  ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان کا تاریخی بچت پلان قابل تقلید عمل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے ریاست بچانے کے لئے اپنی سیاست کو داؤ پر لگایا ہے اور عمران خان اور اس کے حواریوں نے پاکستان کو گہری معاشی دلدل میں دھکیل رکھا تھا جس کو نکالنے کے لئے سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں اور آئندہ الیکشن پاکستان مسلم لیگ نون لیگ ہی جیتے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان توشہ خانہ کے سرٹیفائیڈ چور ہیں وہ بینکنگ  کورٹ ایف آئی اے سپریم کورٹ سمیت کہیں بھی پیش نہیں ہوتے اس موقع پر ان کے سیکریٹری محمد اسلم قریشی بھی موجود ہے قاضی عدنان فرید نے کہا کہ میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کے تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اس تقریب میں میڈیا کلب کے صدر شیخ عزیز الرحمٰن اور جنرل سیکرٹری سید آصف بخاری نے قاضی عدنان فرید اور جملہ حاضرین کو میڈیا کلب کی کارکردگی کے بارے میں بتایا بعد ازاں قاضی عدنان فرید نے میڈیا کلب کے اراکین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں اعجاز حسین مغل چوہدری سردار احمد  سلیم آغا غلام حسین قریشی وقاص احمد کھچی زبیر محمود خان ملک طارق چنڑ مہر طارق سیال حافظ محمد شفیق محمد یاسر سلیم بھٹی جاوید احمد مغل بشیر احمد مغل ارشد چوہدری  محمد عابد اور دیگر شامل صافیوں نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان کے کزن قاضی برہان الدین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور آئندہ بھی اپنے ترقی کے سفر کو کامیاب کرانے کے لیے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر بھرپور طریقے سے عوام کی خدمت کریں گے

مزید پڑھیں