ہم نے دس سال محنت کی مگر اقتدار میں آتے ہی ہمیں نکال دیا گیا : جہانگیر ترین
پی ٹی آئی کا نیا پاکستان بنانے کا ادھورا مشن پورا کریں گے —- جہانیاں میں استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب
جہانیاں: استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہم نے دس سال محنت کی مگر اقتدار میں آتے ہی ہمیں نکال دیا گیا اور پی ٹی آئی ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں چلی گئی جن کا کچھ لینا دینا نہیں تھا۔
جہانیاں میں استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم سب نے نیا پاکستان بنانے کی لیے دس سال محنت کی مگر جب طاقت میں بیٹھ گئے تو ہمیں ہٹا کر ایسے لوگوں کو عہدوں پر بیٹھا دیا گیا جو اپنے منصوبوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔
جہانگیر ترین نے آئی پی پی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی شمولیت کے حوالے سے کہا کہ ’ہم اب ملک کر نیا ملک بنانے کا ادھورا
مشن پورا کرنے کیلیے اُسی جذبے سے اکھٹے ہورہے ہیں جیسے پی ٹی آئی میں شامل ہوتے وقت تھے
استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ’جنہوں نے دس سال پہلے پی ٹی آئی کے ساتھ اپنا سفر شروع کیا انہوں نے کسی بھی صورت شکست تسلیم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے، ہم ہر غریب کا حال بہتر کریں گے اور اُس خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ہم بے روزگاروں کو نوکریاں دیں گے اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے، ملک کی موجودہ صورت حال میں شخصیت اہم نہیں بلکہ ملک اور عوام اہم ہیں، عوام ترقی کریں گے اور کامیابی ملے گی تو ملک بھی کامیاب ہوجائے گا۔مشن پورا کرنے کیلیے اُسی جذبے سے اکھٹے ہورہے ہیں جیسے پی ٹی آئی میں شامل ہوتے وقت تھے‘۔