Advertisements

جہانگیر ترین کا نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن جانے کا فیصلہ

Nawaz Sharif and Jahangir Tareen
Advertisements

لاہور/لندن(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے آنے والے دنوں میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کرنے کیلئے لندن جانے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق مسلم لیگ ن سے مستقبل کی انتخابی حکمت عملی پر مشاورت اور انتخابی اتحاد کیلئے جہانگیر ترین نے نواز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرا ئع کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ سے ایڈجسٹمنٹ کیلئے جہانگیر ترین چند دنوں میں لندن جائیں گے۔خیال رہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے نئی جماعت کی تشکیل کا مشن جاری ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز سے رابطے مکمل ہوچکے ہیں۔ اب تک تحریک انصاف کے 50 سے زائد سابق اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی جہانگیر ترین کو حمایت کا یقین دلا چکے ہیں۔