جہانگیر ترین کا علیم خان کے گھر عشائیے پر نئی جماعت “استحکام پاکستان پارٹی” کا باضابطہ اعلان

JKT announced his party at Aleem residence

لاہور: جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا، جس میں پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سابق اراکین قومی اسمبلی و رہنما شامل ہوئے ہیں۔

علیم خان نے اپنی رہائش گاہ پر ممبران کو دیے گئے عشایے میں نئی جماعت کے نام کا اعلان کیا، نئی سیاسی پارٹی میں علیم خان نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے 100 کے قریب سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئی جماعت میں شمولیت اختیار کی۔

شمولیت کرنے والوں میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی، سابق وفاقی وزیر عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان، محمود مولوی، فیاض الحسن چوہان، مراد راس اور جے پرکاش نے شمولیت کا اعلان کیا۔

علاوہ ازیں فاٹا سے جی جی جمال، اجمل وزیر، پنجاب سے نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور نے بھی شمولیت کا اعلان کیا

اُدھر جہانگیر ترین کی جمعے کے روز پی ٹی آئی کے سابق اراکین اور رہنماؤں کے ساتھ اہم پریس کانفرنس متوقع ہے جس میں وہ ممکنہ طور پر نئی سیاسی جماعت اور اس کے منشور کا باقاعدہ اعلان کریں گے

مزید پڑھیں