اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کمشنر راجہ جہانگیر انور نے خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم کونقد انعامات سے نوازا

Jahangir Anwar awarded cash prizes to the women table tennis team

کمشنر راجہ جہانگیر انور نے بھور بن مری میں کھیلی جانے والی انٹر ڈویژن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن کے حصول پر بہاول پور ڈویژن کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم کونقد انعامات سے نوازا

بہاول پور:22/جون ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے بھور بن مری میں کھیلی جانے والی انٹر ڈویژن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور دوسری پوزیشن کے حصول پر بہاول پور ڈویژن کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں نقد انعامات سے نوازا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈویژنل سپورٹس آفیسر مقصود الحسن جاوید اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عامر حمید بھی موجود تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی اورعمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور میں کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے خصوصی کوچنگ کیمپس لگائے جائیں گے اور ان کوچنگ کیمپس میں کوالیفائیڈ کوچ کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے۔نیزکھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لئے ٹورنامنٹس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو سپورٹس سرگرمیوں کے لئے ہر لحاظ سے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا اور سپورٹس انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں مرکزی پویلین کی ازسر نو تعمیراور اتھلیٹکس کے لئے ٹارٹن ٹریک کا بچھایا جانا بھی نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔نیز نئے تعمیر ہونے والے منصوبہ جات میں فٹسل گراؤنڈ کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ قبل ازیں سنگاپور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دانش سکول کی طالبہ کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ان میں مقابلے کی فضاء پیدا ہو۔قبل ازیں ڈویژنل سپورٹس آفیسر بہاول پور مقصود الحسن جاوید نے بتایا کہ گرلز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں بہاول پور کی خواتین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔خواتین کھلاڑیوں کی ٹیم میں ارساء منیر، پلوشہ نواز اور لائبہ اختر شامل تھیں۔

مزید پڑھیں