ریلوے رننگ سٹاف سمہ سٹہ کی جعفر ایکسپری اور بابا رحمان ایکسپریس کےسٹاپ بحال کروانے پر میاں عثمان نجیب اویسی کو مبارک باد

Mian Usman Najeeb Owaisi MNA

پوری کوشش ہے کہ میرے شہر سمہ سٹہ کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں ہر ممکن کوشش بروئے کار لاؤں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے

سمہ سٹہ(نامہ نگار) ریلوے لوکو رننگ سٹاف سمہ سٹہ کے وفد کی میاں عثمان نجیب اویسی سے ملاقات ، سمہ سٹہ ریلوے جنکشن کی بحالی میں کردار ادا کرنے اور گاڑیوں کے اسٹاپ کروانے پر مبارک باد دی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سمہ سٹہ ریلوے لوکو رننگ سٹاف کے وفد کریم بخش صدر لوکو رننگ سٹاف ویلفیٸر ایسوسی ایشن,رانا عدنان صابر, جنرل سیکرٹری لو کو رننگ سٹاف،محمد ندیم عابدچیٸرمین لوکو رننگ سٹاف،زاہد ندیم ڈراٸیور انسٹرکٹر،شیخ محمد عابد سیاسی و سماجی کارکن خانقاہ شریف کی میاں عثمان نجیب اویسی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے سے سمہ سٹہ ریلوے کی جنکشن کی بحالی کیلئے آواز اٹھانے اور سمہ سٹہ کو دو بڑی گاڑیوں جعفر ایکسپریس،اور بابا رحمان ایکسپریس کے سٹاپ بحال کرانے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں اس کامیابی پر مبارک باد دی میاں عثمان نجیب اویسی نے لوکو رننگ سٹاف ریلوے سمہ سٹہ جنکشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا میری پوری کوشش ہے کہ میرے شہر سمہ سٹہ کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں ہر ممکن کوشش بروئے کار لاؤں میاں عثمان نجیب اویسی نے ریلوے سمہ سٹہ کے وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ریلوے ملازمین کے مسائل کو حل کرانے میں بھر پور کوشش کروں گا اوراس میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑوں گاریلوے سمہ سٹہ لوکو رننگ سٹاف کے صدراور وفد نے میاں عثمان نجیب اویسی کو پارلیمنٹ میں علاقائی مسائل کو بہترین انداز میں اجاگر کرنے پر مبارک باد دی ہے جس پر میاں عثمان نجیب اویسی نے خصوصی طور پر سمہ سٹہ ریلوے کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا اعادہ کیاہے۔میاں عثمان نجیب اویسی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے نے سمہ سٹہ ریلوے ملازمین اور شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین اور شہریوں کا مجھ پر اعتماد کرنا ہی میری فتح ہے اور میں پوری کوشش کروں گا کہ اپنے شہریوں اور ریلوے ملازمین کے اعتماد کو یقین میں بدلوں میاں عثمان نجیب اویسی نے کہا ہے کہ شہریوں کے لئے میرے گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے وہ بلا جھجک اپنے مسائل بیان کرنے کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں