Advertisements

گورنر پنجاب کی اسلامیہ یونیورسٹی میں وزیر اعظم الیکٹرک ویل چیئر سکیم برائے یونیورسٹی طلبہ وطالبات فیز 3کی تقریب میں شرکت

wheel chairs ceremony
Advertisements

انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ٹرانسپورٹ فلیٹ کے لیے 10 نئی بسوں کا افتتاح بھی کیا۔

گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان الیکٹرک ویل چیئر سکیم برائے یونیورسٹی طلبہ وطالبات فیز 3کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ٹرانسپورٹ فلیٹ کے لیے 10 نئی بسوں کا افتتاح بھی کیا۔

Advertisements

غلام محمدگھوٹوی ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ خصوصی طلباء وطالبات کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ویژن کے مطابق فروغ تعلیم کو  ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی طلباء و طالبات بلاشبہ معاشرے کے مفید اور فعال شہری ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان طلباء وطالبات کے لیے الیکٹرک ویل چیئرز کی فراہمی یقینی طور پر ان کی تعلیمی اور دیگر سرگرمیوں میں مددگار ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے یہ ایک انتہائی خوش آئندعمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور خصوصی طلباء وطالبات کے لیے سہولیات کی فراہمی کے لیے مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وائس چانسلر انجینئرپروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب کی سربراہی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ہونے والی توسیع و ترقی طلباء وطالبات کی فلاح و بہبود کے لیے کئے جانے والے اقدامات خصوصا خصوصی طلباء وطالبات کے لیے سہولیات کی فراہمی خوش آئند ہے۔ یونیورسٹی میں ان طلباء و طالبات کی مدد کے لیے خصوصی رسائی مرکز کا قیام، ان کی نقل و حمل کے لیے انفرسٹرکچر کی فراہمی، فری پک اینڈ ڈراپ سروس، ون ونڈو سیل کا قیام  اور یونیورسٹی ویلفیئر سوسائٹی کا قیام انتہائی احسن اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں 250 الیکٹرک ویل چیئرز ملک کی مختلف جامعات میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے ادوار میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو اوالین اہمیت دی گئی اور اس شعبے کا بجٹ 34 بلین سے بڑھ کر 120 بلین کر دیا گیا۔ طلباء وطالبات کے لیے ہزاروں لیپ ٹاپ کی فراہمی، فیس معافی سکیم، نئی جامعات کا قیام، ویمن یونیورسٹیوں کا قیام، ملک میں اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے لیے کلیدی اہمیت کے حامل تھے۔ بطور وفاقی وزیر تعلیم انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے لیے 850 ملین، بہاولنگر کیمپس کے لیے 550 ملین، رحیم یار خان کیمپس کے لیے 750 ملین کی فراہمی یقینی بنائی اور ان منصوبوں کو اسی دور میں ہی مکمل کر لیا گیا۔ بہاول پور میں ویمن یونیورسٹی کا قیام، چولستان ویٹرنری اینڈ اینمل یونیورسٹی کا قیام، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کیمپس اور اس کے علاوہ کالجز اور پولی ٹیکنیکل کالجز کا قیام اس علاقے کی ترقی کے لیے انتہائی مفید اقدامات تھے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب نے کہا کہ گورنر پنجاب و چانسلر انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی جامعہ اسلامیہ میں تدریس و تحقیق اور ترقیاتی منصوبوں میں گہری دلچسپی انتہائی اہم ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور خصوصی طلباء وطالبات کے لیے الیکٹرک ویل چیئرز کی فراہمی پر وفاقی حکومت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی شکرگزار ہے۔ یونیورسٹی میں خصوصی طلباء وطالبات کے لیے خصوصی رسائی مرکز اور دیگر بہت سی سہولیات کی فراہمی میں  یونیورسٹی کی خصوصی ٹیم دن رات کوشاں ہے۔ اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نمائندہ دُرِشہوار سدوزئی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان الیکٹرک ویل چیئر سکیم برائے یونیورسٹی طلبہ وطالبات کے پہلے دو مرحلوں میں پورے ملک میں 365 الیکٹرک ویل چیئرز تقسیم کی گئیں اور اب مزید 250 الیکٹرک ویل چیئرز تقسیم کی جا رہی ہیں جن میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور دیگر اداروں کے طلبہ وطالبات کو آج کی تقریب میں 20الیکٹرک ویل چیئر زدی جا رہی ہیں۔اسلامیہ یونیورسٹی  بہاول پور نے خصوصی افراد کے رسائی مرکز کے انچارج زین خان نے تعاون و سرپرستی پر چانسلر اور وائس چانسلر کا  شکریہ ادا کیا اور مرکز میں خصوصی افرا د کے لیے جاری سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب و چانسلرانجینئر محمدبلیغ الرحمن نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ہمراہ یونیورسٹی ٹرانسپورٹ فلیٹ کے لیے 10 نئی بسوں کا افتتاح کیا۔ا س موقع پر چیف ٹرانسپورٹ آفیسر خلیل الرحمن نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا ٹرانسپورٹ فلیٹ تمام کیمپسز میں شہروں کے علاوہ نواحی قصبات کے طلباء وطالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ یونیورسٹی نے اپنے وسائل سے 10 نئی بسیں خرید ی ہیں گورنر پنجاب نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلباء وطالبات کے لیے آرام دہ اور محفوظ سفر کی فراہمی بہت احسن اقدام ہے۔

wheel chairs ceremony
wheel chairs ceremony