Advertisements

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اسلامی ممالک کےپانچویں وائس چانسلرز فورم اسلام آباد میں 19مارچ کو شریک ہوں گے

Vice Chancellor Engineer Professor Dr. Athar Mehboob
Advertisements

اسلامی ممالک کا 5واں وائس چانسلرز فورم اتوار سے اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر زفورم میں خصوصی شرکت کریں گے۔ 50سے زائد اکیڈیمک لیڈرز،ایک عالمگیر دُنیا میں تغیر برپا کرنے والی ٹیکنالوجی کے حوالے سے مورخہ 19مارچ 2023کو فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد ہونے والے اسلامی دُنیا کی یونیورسٹیوں کے پانچویں وائس چانسلرز فورم میں شریک ہونے کے لیے آرہے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان،کامسیٹس یونیورسٹی،اسلام آباد،برٹش کونسل پاکستان اور اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل،سائنسی اور ثقافتی تنظیم  اور وزارت تعلیم وپیشہ ٹریننگ کے پارٹنرشپ میں مشترکہ طورپر اس 5ویں فورم کا انعقاد کرنے جارہا ہے۔اس فورم کا مقاصد  2012سے 2017تک پاکستان اور الترکیہ میں منعقد ہونے والے سابقہ فورمز سے تشکیل دیئے گئے ہیں