Contact Us

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وزٹ

IUB VC Visit to Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry

بہاول پور(پ ر) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وزٹ کیا ۔ ان کے ہمراء پر مختلف فیکلٹی کے ڈینز ، پروفیسرز ، ڈائریکٹر ز، لیکچرارز اور ڈائریکٹر پبلک رلیشنز موجودتھے۔وزٹ کا بنیادی مقصد بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلا مقابلہ منتخب ہو کر آنے والے اعلیٰ عہدیداران اور اراکین ایگزیکٹو کمیٹی کو مبارک باد دینا تھا۔ اس موقع پر بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری ذوالفقار علی مان ، سینئر نائب صدر حنیف احمد، نائب صدر عدیل خالد ، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی ، سابق صدور جن میں مبشر حسین، ملک محمد اعجاز ناظم اور دیگر اراکین چیمبر بھی موجود تھے۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی نے چیمبر کے نو منتخب اعلیٰ عہدیداران اور دیگر اراکین ایگزیکٹو کمیٹی کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ بہاولپور چیمبر کے نو منتخب اعلیٰ عہدیداران اور اراکین ایگزیکٹو اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت صنعتی ، تجارتی اور علاقے کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ارا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ماہ دسمبر میں پاکستان بزنس سمٹ بہاولپور چیمبر اور گجرات چیمبر کے باہمی اشتراک سے انعقاد کر رہا ہے جس میں جنوبی پنجاب میں قائم دیگر چیمبرز جن میں رحیم یار خان، ملتان، ڈیرہ غازی خان، وہاڑی ، خانیوال اور ساہیوال کے عہدیداران بھی شریک ہونگے ۔ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر جواد اقبال نے پاکستان بزنس سمٹ بارے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان بزنس سمٹ میں ونٹر ٹووراز م ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انٹر پرینیور شپ ، رینیو ایبل انرجی، سی پیک موٹر وے لنک، ایگری کلچر ، لائیو سٹاک، پولٹری، ڈیری اور ہیلتھ جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے ۔ سمٹ میںیونیورسٹی ، حکومتی عہدیداران ، سیاسی شخصیات شرکت کی بدولت علاقے اور ملک میں در پیش مسائل کی نشاندہی کی جائے گی اور ان اداروں کی جانب سے آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سمٹ میں بزنس کمیونٹی اور حکومتی و اکیڈمیا کے مابین پینل ڈسکشن ، کارپوریٹ ٹاسک، نیٹ ورکینگ، بزنس ماڈل کی نمائش، سائیڈ لائن میٹنگ، یونیورسٹی و سٹی ٹوور جیسے پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے۔قبل ازیں بہاولپو رچیمبر آف کامرس کے صدر چوہدری ذوالفقار علی مان نے وائس چانسلر کی چیمبر آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا۔ صدر چیمبر نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی اور ان کے وفد کا چیمبر کے عہدیداران کو مبارک باد دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ صدر چیمبر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور چیمبر کے باہمی اشتراک سے اسلامیہ یونیورسٹی نے اگلے ماہ پاکستان بزنس سمٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے سائوتھ پنجاب کے تمام چیمبرز ، گجرات چیمبرکے علاوہ گورنمنٹ اور اکیڈمیا کو باہم اکٹھا کرکے در پیش مسائل کی آگاہی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جوکہ ایک انتہائی خوش آئند قدم ہے ۔ تقریب کے آخر میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی نے چیمبر کے نو منتخب اعلیٰ عہدیداران کے اعزاز میں سوینئر ز پیش کیے جس کے بعد وائس چانسلر کے اعزاز میں چیمبر کی یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں