Contact Us

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی چئیرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات

HEC Chairman

دونوں اداروں کے مابین دو طرفہ امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

وائس چانسلر نے چئیرمین ہائرایجوکیشن کمیشن کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جاری تدریسی و ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور  انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے آج چئیرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد سے اسلام آباد میں انکے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے مابین دو طرفہ امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر نے چئیرمین ہائرایجوکیشن کمیشن کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جاری تدریسی و ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور خطے کی تاریخی دانش گاہ ہے جو طلباء وطالبات کی تعداد کے لحاظ سے ملک کی ایک بڑی جامعہ بن چکی ہے۔ جامعہ اسلامیہ ہائرایجوکیشن کمیشن کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اعلی درجے کی تدریسی و تحقیق کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مختار احمد ملک میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے ہائرایجوکیشن کمیشن میں قابل تحسین کردار ادا کر رہے ہیں۔چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی خطے میں اعلی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار کو سراہا اور کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو تمام شعبوں میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول کو فنڈز کی فوری فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے چئیرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے دورے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

مزید پڑھیں