Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کے 8860.076 ملین روپے کے بجٹ برائے مالیاتی سال 2025- 26 کی منظوری

IUB Syndicate Meeting
Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سینڈیکیٹ کا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت عباسیہ کیمپس میں 88 واں اجلاس


اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سینڈیکیٹ کا 88 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں 8860.076 ملین روپے کے بجٹ برائے مالیاتی سال 2025- 26 کی منظوری دی گئی۔ شرکاء نے مالیاتی خسارے کو کم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو احسن قرار دیا۔ اجلاس میں سلیکشن بورڈ کے لیے 2 نئے ممبران کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ اکیڈیمک کونسل کے گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلے بھی زیر غور آئے۔ اس کے علاوہ ہیومن ریسورسز ، قانونی معاملات اور عمومی پالیسی امور بھی زیر بحث آئے۔

Advertisements

اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب میاں محمد شعیب اویسی ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد منصور، ڈائریکٹر کوارڈینیشن ہائر ایجوکیشن کمیشن شاہ زیب عباسی، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ زاہدہ اظہر، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ عدنان زاہد، ڈاکٹر مغیث امین ،  ڈاکٹر عالیہ نذیر ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، قیصر اعجاز اسسٹنٹ پروفیسر، محمد زمان علی لیکچرر شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ، محمد شجیع الرحمن رجسٹرار و سیکریٹری اور طارق محمود شیخ خزانہ دار شریک ہوئے۔