Advertisements

رائزنگ پاکستان ایکسپو2021 میں نیشنل یوتھ ایوارڈ حاصل کرنے والی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طالبہ ثناء نورین

IUB Student got National Youth Award
Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور شعبہ سوائل سائنس کی طالبہ ثناء نورین(گولڈ میڈلسٹ)کورائزنگ پاکستان ایکسپو2021 کے زیر اہتمام جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ان کی قابلیت اور تحقیقی بنیادوں پر زراعت کے شعبے میں نیشنل یوتھ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم شاہ سوری نے صدر پاکستان کی جانب سے مس ثنا نورین کو شیلڈ سے نوازا جبکہ چئیرمین ریڈ کریسنٹ پاکستان ابرارالحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چئیرمین شعبہ سوائل سائنس پروفیسرڈاکٹر معظم جمیل و دیگر فیکلٹی ممبرز نے اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔