اسلامیہ یونیورسٹی نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 میں 301-350 کے درمیان قابل ستائش پوزیشن حاصل کی : وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر

Vice Chancellor Professor Dr Naveed Akhtar chairs IUB academic council's 57th meeting.


بہاول پو ر: وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عالمی رینکنگ میں مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 میں  301-350 کے درمیان قابل ستائش پوزیشن حاصل کی۔ یہ کامیابی ایک عالمی پلیٹ فارم پر تعلیم اور تحقیق میں بہترین کارکردگی کے لیے جامعہ کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے مزید کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اساتذہ اور طلباء وطالبات نے ایک بار پھر معیاری تعلیم اور تحقیق کے فروغ میں اپنی بھرپور لگن کا ثبوت دیا ہے۔ وائس چانسلر نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسد اللہ مدنی، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور ان کی ٹیم کی یونیورسٹی کی قومی اور عالمی درجہ بندی کو برقرار رکھنے اور بہترین کارکردگی کو سراہا ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ینگ یونیورسٹی کی درجہ بندی دنیا بھر کی اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں کو نمایاں کرتی ہے جن کی عمریں 50 سال یا اس سے کم ہیں۔ اس رینکنگ میں تدریسی معیار، تحقیقی پیداوار، علم کی منتقلی، اور بین الاقوامی نقطہ نظر جیسے پہلوؤں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس سال کی درجہ بندی میں اولین درجے کی 33 پاکستانی جامعات میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نمایاں طور پر شامل ہے۔ یہ امر عالمی تعلیمی میدان میں پاکستان کی موجودگی کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور معیاری تعلیم فراہم کرنے، مؤثر تحقیق اور آنے والے کل کے لیڈروں کی تربیت کے اپنے مشن پر قائم و دائم ہے۔ تعلیمی فروغ اور جدت و اختراع کے لیے فیکلٹی اور طلباوطالبات کی وابستگی جامعہ کو معاشرے اور پوری دنیا میں اعلی تعلیم کے میدان میں نمایاں مقام دلا رہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے اس کامیابی پر یونیورسٹی کی فیکلٹی، انتظامیہ اور طلباء کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ یہ کامیابی سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اپنی تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں اور مجموعی کارکردگی کو بڑھانے کاعملی اظہار ہے اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں