Advertisements

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اسلامیہ یونیورسٹی میں ایم ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ،ایم ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی،پی ایچ ڈی انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگراموں کے آغاز کی اجازت

IUB
Advertisements

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ایم ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ،ایم ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی،پی ایچ ڈی انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگراموں کے آغاز کی اجازت دے دی ہے جبکہ رحیم یار خان کیمپس میں ایم فل اسلامیات اور ایم فل اردو پروگرام کے آغاز کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ہائرایجوکیشن کمیشن نے خصوصی اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی قیات میں گزشتہ تین برسوں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے 29نئے پروگراموں کی اجازت دی گئی ہے۔