اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلامیہ یونیورسٹی انتظامیہ خزانہ دار پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔: ترجمان

IUB

ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ خزانہ دار پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ اور اسکے ممکنہ محرکات کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اور  متعلقہ اعلی حکام سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر ایک معزز اور دینی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ایک بہترین استاد اور خزانہ منتظم ہیں جو  اپنے فرائض منصبی بہت خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہے ہیں۔  متعلقہ حکام سے اس سارے  معاملے کی شفاف تحقیقات کا کہا گیا ہے تاکہ یونیورسٹی کے ایک سینئر افسر کے ساتھ انصاف کے پورے  تقاضوں کے ساتھ برتاو کیا جاے اور اس پورے واقعے اور ممکنہ محرکات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے ۔

مزید پڑھیں