Advertisements

فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اسلامیہ یونیورسٹی کے 8طلباء کو آئی ٹی کے معروف اِدارے انفوٹیک میں ملازمت مل گئی

IUB Computer Science students got jobs in Infotech
Advertisements

فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 8طلباء کو آئی ٹی کے معروف اِدارے انفوٹیک میں ملازمت مل گئی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق معیار تعلیم میں اضافے کے ساتھ ملکی اور غیر ملکی مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ایسے شعبہ جات کا قیام عمل میں آ رہا ہے جن کے گریجویٹس کو ڈگری مکمل ہونے سے پہلے ہی ملازمت مل جاتی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف کیئرئیر کونسنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سربراہ شاہد افضل درانی نے بتایا کہ انفوٹیک آئی ٹی اور فنانس کا معروف اِدارہ ہے۔ گزشتہ ہفتے اِس اِدارے کے چیف آف ہومین ریسورس آفیسر خرم منیر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ کیا اور فیکلٹی آف کمپیوٹنگ میں طلباء وطالبات کے انٹرویو کیے جس کے نتیجے میں ساتویں اور آٹھویں سمسٹر کے طلباء کو جاب آفر کر دی ہے۔ اس کے علاوہ فیکلٹی آف انجینئرنگ کے 8طلباء کو بھی کچھ عرصہ قبل لیکسن گروپ میں جابز ملی تھیں ۔ وفد کے ارکان نے وائس چانسلر انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفد کے ارکان کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں قائم کیے جانے والے آئی یوبی سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ اس ٹیکنالوجی پارک میں ملک کی معروف کمپنیاں اپنے دفاتر کھولیں گی اور یونیورسٹی گریجویٹس کو دوران تعلیم عملی تربیت، انٹرنشپ، جاب اور ملکی اور عالمی آئی ٹی صنعت تک براہ راست رسائی حاصل ہو گی۔