اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں سرٹیفیکیٹ کورس کی تعارفی تقریب کا انعقاد

IUB Certificate Course Ceremony

شعبہ فارسی کے زیر اہتمام سرٹیفیکیٹ کورس کی تعارفی تقریب اسلامک لرننگ فیکلٹی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی اف بہاول پور نے کی، جبکہ سید تابش الوری، معروف شاعر، ادیب،کالم نویس، پارلیمنٹیرین اور سماجی کارکن نے خصوصی شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر آفتاب گیلانی،ڈین فیکلٹی آف لا،ڈاکٹر رفیق الاسلام صدر شعبہ اقبالیات، اساتذہ، طلبہ اور عمائدین نے شرکت کی۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر مسرت واجد نے ادا کیے اور تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔ڈاکٹر عصمت درانی، صدر شعبہ فارسی نے استقبالیہ کلمات کہے اور سرٹیفیکیٹ کورس کی منظوری اور باقاعدہ آغاز پروائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے گذشتہ ایک سال کے دوران شعبے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور مستقبل کے منصوبوں اور عزائم سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر مصطفی حیدر زیدی، کوارڈینیٹر سرٹیفیکیٹ کورس نے کورس کے اغراض ومقاصد بیان کیے اور فارسی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب نے شعبہ فارسی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ فارسی زبان و ادب کی اہمیت کسی دور میں کم نہیں ہو سکتی۔سید تابش الوری اور پروفیسر ڈاکٹر آفتاب گیلانی نے برصغیر کی سرکاری زبان ہونے کے ناطے فارسی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور غیر مساعد حالات میں فارسی کی شمع فروزاں رکھنے پر رئیس جامعہ اور شعبے کو خراج تحسین پیش کیا۔شاہد درانی، ڈائریکٹر کیرئیر کونسلنگ آئی یو بی نے کورس سے متعلق اظہار خیال کیا اور اس کی افادیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے ایم اے کے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامی رقم کے چیک تقسیم کیے۔ شعبہ فارسی کی جانب سے انھیں اور دیگر معزز مہمانوں کو شعبے کے اساتذہ کی تصانیف بطور تحفہ پیش کی گئیں۔

IUB Certificate Course Ceremony-2

مزید پڑھیں