اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے مالیاتی سال2023-24 کے لیے12900 ملین روپے(12.9ارب) مالیت کی بجٹ سفارشات کی منظوری دے دی۔ کمیٹی کا اجلاس انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی سربراہی میں بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوا۔ پروفیسرڈاکٹر ابوبکر خزانہ دار نے نئے مالیاتی سال کا بجٹ پیش کیا۔بجٹ میں یونیورسٹی کی تعمیر وترقی، تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور ملازمین اور طلبا وطالبات کی فلاح وبہبود اور وظائف پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ترقیاتی اخراجات کی مد میں 2500 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد مکی چیئر مین شعبہ کامرس، پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی، چیئر پرسن شعبہ عربی، پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر خزانہ دار، شہزاد اختر نمائندہ سیکریٹری وزارت خزانہ پنجاب اورطارق محمودنمائندہ ہائرایجوکیشن کمیشن نے شرکت کی۔