Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کے بہاولنگر کیمپس میں ہراسگی میں ملوث لیکچرار ندیم احمد معطل

Water supply restored in IUB Baghdaduljadid campus hostel under the orders of Governor Punjab
Advertisements

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے مذکورہ لیکچرار کے خلاف فوری کاروائی کا حکم جاری کر دیا

جامعہ میں ہراسانی پر زیرو ٹالرنس ہے اور کسی بھی ملازم کو اس میں ملوث پایا گیا تو فوری کاروائی کی جائے گی وائس چانسلر

Advertisements

بہاول پو ر(پ ر)وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ جامعہ میں ہراسانی پر زیرو ٹالرنس ہے اور کسی بھی ملازم کو اس میں ملوث پایا گیا تو فوری کاروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں جامعہ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی قائم ہے۔ گزشتہ روز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بہاولنگر کیمپس میں ہراسگی میں ملوث لیکچرار ندیم احمد کو فوری طور پر معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے مطابق گزشتہ روز بہاولنگر کیمپس میں ہراسمنٹ کی شکایت سامنے آنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے مذکورہ لیکچرار کے خلاف فوری کاروائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹرار آفس نے لیکچرار ندیم احمد کی فوری معطلی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ یونیورسٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو اس واقع کی فوری انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔