Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میں خزاں 2023 کے داخلے جاری ہیں

VC IUB Engineer Professor Dr Athar Mehboob
Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تمام کیمپسز سمیت بہاولنگر، رحیم یار خان، احمد پور اور لیاقت پور کے کیمپسز میں خزاں 2023 کے داخلے جاری ہیں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب

انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے کہا ہے کہ بہاول پور کے تمام کیمپسز سمیت بہاولنگر، رحیم یار خان، احمد پور اور لیاقت پور کے کیمپسز میں خزاں 2023کے داخلے جاری ہیں۔اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور 150 پروگراموں میں داخلے فراہم کر رہی ہے جس میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز، فارمیسی، نرسنگ، ویٹرنری سائنسز، ایگریکلچر سائنسز، کمپیوٹر سائنسز، انجینئرنگ، لاء، سو شل سائنسز، آرٹس ولینگوئجز ، علوم اسلامیہ ، مینجمنٹ سائنسز اور کامرس شامل ہیں۔اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بینکنگ، لیڈرشپ پروگرام اور کیریئر بلڈنگ پروگرام کے تحت تمام طلباء و طالبات کو ملازمت اور انٹر پرینیورشپ کے لیے تیار کر رہا ہے۔ا سلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بورڈ پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کو مفت ایڈمیشن اور سکالرشپ پروگرام فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان میں بینظیر انکم اسکالر شپ پروگرام میں سب سے زیادہ سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کا تعلق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں جن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن ، پنجاب ایجوکیشن اینڈاؤمنٹ فنڈ اور بلوچستان پیف کے وظائف شامل ہیں ۔ تمام طلباء و طالبات یونیورسٹی کے مرکزی داخلہ فورمز کا وزٹ کریں یا یونیورسٹی ویب سائیٹ اور سوشل میڈیا پربی ایس کے جدید ترین پروگراموں کا جائزہ لیں۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور طلباء وطالبات کو بہترین سفری سہولت فراہم کر رہی ہے اور اس سلسلے میں قریبی قصبات کے طلباء وطالبات کو بھی سفری سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ طلباء و طالبات کے لیے معیاری ہاسٹلز کی سہولت بھی موجود ہے۔ ایک بہترین میڈیکل سینٹر بھی ہے۔گزشتہ سالوں میں میں بہت بڑی تعداد میں طلباء نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں داخلے کو ترجیح دی۔پچھلے سال تقریبا ایک لاکھ پانچ ہزار درخواستیں موصول ہو ئی تھیں۔ اسلا میہ یونیورسٹی آف بہاولپور پاکستان میں ایک بڑی جامعہ بن چکی ہے۔ ہمارے پاس 700 سے زائد پی ایچ ڈی کوالیفائیڈ اساتذہ ہیں،1400سے زائد فل ٹائم اور1600 سے زائد اساتذہ پارٹ ٹائم میں موجود ہیں۔ہمارے اساتذ ہ انٹرنیشنل کوالیفائیڈ ہیں اور وہ طلبا و طالبات کو دیگر ہم نصابی سرگرمیوں اور کیریئر کونسلنگ میں رہنمائی کرتے ہیں۔اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں تاکہ انفرانسٹرکچر میں اضافہ ہو۔ڈائریکٹراکیڈمک ڈاکٹر مقشوف احمد نے کہا ہے کہ داخلوں کی انفارمیشن کے لئے یونیورسٹی انفارمیشن سنٹر کے نمبروں03479255555،03469255555 اور062925580پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔