Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کی اکیڈیمک کونسل کا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت60 واں اجلاس

VC IUB Dr Professor Muhammad Kamran
Advertisements

تدریسی امور سے متعلق اہم پالیسی معاملات زیر غور آئے ڈائریکٹر اکیڈیمکس پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی

بہاول پور (پ ر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی اکیڈیمک کونسل کا 60 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت بغداد الجدیدکیمپس میں منعقدہوا۔ اجلاس میں تدریسی امور سے متعلق اہم پالیسی معاملات زیر غور آئے۔  وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی میں معیار تعلیم میں اضافے، اساتذہ کی تدریسی مصروفیات اور قومی اور بین الاقوامی جاب مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ڈگری پروگراموں کے لیے غورو خوص کے بعد اہم اقدامات کیے جائیں گے۔ ان اقدامات کا مقصد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو پاکستان اور عالمی سطح کی معیاری یونیورسٹی کا درجہ دلانا ہے۔ فنانشل چیلنج، داخلوں اور دوسرے معاملات میں بہتری کے لیے سب کو ملکر کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ یہ یونیورسٹی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے۔ اس مقصد کے لیے طویل اور کم مدت کی پالیسیاں اور اصطاحات نافذ کی جائیں گی۔

Advertisements

اس موقع پر ڈائریکٹر اکیڈیمکس پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے گزشتہ اجلاس میں کییگے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی، یونیورسٹی کالج آف نرسنگ، شعبہ انگلش لٹریچر، اردو اینڈ اقبالیات اور کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سے متعلقہ امور زیر بحث آئے۔ نان ٹیچنگ ایم فل اور پی ایچ ڈی ملازمین کی تدریسی مصروفیات، فیکلٹی ورک لوڈ اور مختلف شعبہ جات سے متعلق امور پر فیصلے کیے گئے۔