اتفاق شوگر ملز چنی گوٹھ نے گنے کی خریداری شروع کر دی جنرل منیجر کین محمد نعیم خان کھرل
ہماری شوگر ملز ہر وہ ورائٹی خرید کرے گی جو گورنمنٹ سے منظور شدہ ہو گی گنے پر کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی صحافیوں سے گفتگو۔
چنی گوٹھ (نامہ نگار) اتفاق شوگر ملز چنی گوٹھ کے جنرل منیجر کین محمد نعیم خان کھرل نے کہا ہے کہ اتفاق شوگر ملز چنی گوٹھ نے گنے کی خریداری شروع کر دی ہے ، کاشتکار کھوری سے پاک صاف ستھرا گنا مل کو فراہم کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہماری شوگر ملز ہر وہ ورائٹی خرید کرے گی جو گورنمنٹ سے منظور شدہ ہو گی
جنرل منیجر کین محمد نعیم خان کھرل نے کہا کہ گنے کے کاشتکار مونڈھی اور ستمبر کاشت پہلے مل لے کر آئیں ، انہوں نے کہا کہ گنے پر کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی اور کاشتکاروں کو وقت پر ادائیگی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کاشتکاروں کو کوئی مسئلہ ہو تو ہمارا فیلڈ اور کین آفس ٹو فور سیون کھلے ہیں ، جنرل منیجر کین محمد نعیم خان کھرل نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ روڈ سیس فنڈز سے 12 کلومیٹر پختہ سڑکیں اور نہروں کے اوپر دو پلوں کی تعمیر کرائی گئی ہے ۔ انہوں نے گنے کی ریٹ کے حوالے سے بتایا کہ جو باقی ملوں کا ریٹ ہو گا اس کے مطابق ہی ہم ریٹ دیں گے ۔ اس موقع پر مقامی بزنس مین مہر عابد حسین بھی موجود تھے ۔

