Advertisements

اسرائیل میں اپوزیشن لیڈر کو اگلا وزیر اعظم بننے کیلئے مطلوبہ اکثریت مل گئی

Israel's opposition leader secures required majority to become next prime minister
Advertisements

اسرائیلی صدر ہرزوگ کا کہنا ہے کہ کُل 67 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں کے نمائندوں نے آئزنکوٹ کی حمایت کی جبکہ 46 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی سفارش کی۔

اسرائیل میں اپوزیشن لیڈر گاڈی آئزنکوٹ کو وزیر اعظم بننے کیلئے مطلوبہ اکثریت مل گئی۔ اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کی جانب سے حکومت سازی کےلئے پارٹیوں کےساتھ مشاورت جاری ہے اور ایسے میں یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ کو اگلا وزیر اعظم بننے کے لیے کنیسٹ کے اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔

Advertisements

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان ملاقاتوں کے بعد اسرائیلی صدر ہرزوگ کا کہنا ہے کہ کُل 67 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں کے نمائندوں نے آئزنکوٹ کی حمایت کی جبکہ 46 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی سفارش کی۔ اسرائیلی صدر کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کے روز حکومت بنانے کا مینڈیٹ سونپنے سے پہلے صورتحال کو واضح کرنے کے لیے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مزید بات چیت کریں گے