Contact Us

جمعہ کے خطبہ میں اسماعیل ہنیہ کی تعریف مسجد اقصیٰ کے 85 سالہ امام گرفتار

Isaeli Police arrest Imam Masjid Aqsa on te cuharge of appreciating Shaheed Hamas leader Ismael Hanieya

امام مسجد اقصیٰ کا کہنا تھا کہ میں نے خطبہ جمعہ میں مذہبی نقطہ نگاہ سے خراج تحسین پیش کیا تھا تو یہ اشتعال انگیزی کیسے ہوگئ


 دوحہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)  اسرائیلی پولیس نے حماس کے شہید رہنما اسماعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کرنے پرمسجد اقصیٰ کے  85 سالہ امام شیخ عکرمہ صبری کو گرفتار کرلیا۔  عرب میڈیا کے مطابق امام مسجد اقصیٰ اور ہائر اسلامک کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے نماز جمعہ کے خطبے میں شہید اسماعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کیا تھا جس کی پاداش میں ا سرائیلی پولیس نے نماز کے بعد بیت المقدس کے مضافات میں  واقع ان کے گھر پر دھاوا بول کر انہیں گرفتار کرلیا۔  گرفتاری کے بعد شیخ عکرمہ صبری کو مسقوبیہ کے حراستی مرکز میں لے جایا گیا۔  گرفتاری سے قبل امام مسجد اقصیٰ نے  عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی وزیرداخلہ  ایتمار بن گویر اور وزیر قومی سلامتی موشے اربیل کی جانب سے ان پر لگائے گئے اشتعال انگیزی کے الزامات غلط ہیں۔  امام مسجد اقصیٰ کا کہنا تھا کہ میں نے خطبہ جمعہ میں مذہبی نقطہ نگاہ سے خراج تحسین پیش کیا تھا تو یہ اشتعال انگیزی کیسے ہوگئی؟ انہوں نے سوال کیا کہ تو پھر وہ آزادی اظہار رائے کہاں ہے جس کی یہ بات کرتے ہیں۔  واضح رہے کہ شیخ عکرمہ  صبری کی جانب سے اسماعیل ہنیہ شہید کی تعریف و توصیف کے بعد متعدد اسرائیلی وزرا  نے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔  اسرائیلی پولیس کے ترجمان  نے تصدیق کی ہے کہ اس  امر کی تفتیش کی جارہی ہے کہ امام مسجد اقصیٰ نے خطے میں اشتعال انگیز باتیں کی تھیں یا نہیں، اور پھر اسی مناسبت سے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی

مزید پڑھیں