Advertisements

اسرائیلی فوج کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر دھاوا، عملے کو حراست میں لے لیا

Israel seizes Gaza-bound Global Sumud Flotilla carrying humanitarian aid
Advertisements

صمود فلوٹیلا پر 44 مما لک کے 450 سے زائد افراد سوار ہیں جن میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں
غزہ:  اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر دھاوا بول کر عملے کو حراست میں لے لیا۔  ذرائع کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل جہازوں کی جاری لائیو نشریات بند ہوگئیں جبکہ فلوٹیلا میں شامل کئی جہازوں کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔  فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق اسرائیلی اہلکار قافلے میں شامل ایک جہاز میں داخل ہوگئے ہیں اور تمام ارکان کو اسرائیلی فوجیوں نے حراست میں لے لیا ہے، اس سے قبل گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اپنے جہازوں پر ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

 فلوٹیلا کی سٹیئرنگ کمیٹی کے رکن تیاغو اویلا نے اپنے جہاز سے بھیجے گئے ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ ہم اپنے مشن کے ایک فیصلہ کن مرحلے پر پہنچ رہے ہیں، اس وقت ہم ان (اسرائیل) کی فوجی ناکہ بندی کے قریب بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جہازوں کی ایک بڑی تعداد یہاں موجود ہے، جو اسرائیلی وزارتِ خارجہ اور میڈیا کی اُن اطلاعات سے مطابقت رکھتی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ آج رات ہمارے اس مشن کو غیرقانونی طور پر روکا جائے گا، حالانکہ ہمارا مقصد محاصرہ توڑنا اور ایک انسانی راہداری قائم کرنا ہے۔

Advertisements

 فلوٹیلا پر موجود عرب صحافی کے مطابق کم از کم 12 مشتبہ اسرائیلی جہاز ان سے تقریباً 4 بحری میل کے فاصلے پر ہیں، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ جہاز کس رفتار سے بڑھ رہے ہیں یا صرف فلوٹیلا کو روکنے کے لیے رکاوٹ کے طور پر کھڑے ہیں۔  واضح رہے کہ صمود فلوٹیلا پر 44 مما لک کے 450 سے زائد افراد سوار ہیں جن میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلوٹیلا کو راستہ بدلنے کی ہدایت دی گئی، امدادی سامان غزہ پہنچانے کیلئے تیار ہیں تاہم امن کیلئے امداد کو محفوظ چینلز سے منتقل کرنے کی پیشکش کی ہے۔  ترجمان اسرائیلی نیوی کا کہنا ہے کہ فلوٹیلا کو اشدود بندرگاہ کی جانب رُخ بدلنے کا کہا ہے، اسدود بندرگاہ پر امداد اتار کر محفوظ طریقے سے غزہ منتقل کی جائے گی۔