Advertisements

اسرائیل کا آج رات تہران پر بڑے حملے کا منصوبہ، نیتن یاہو کی بھی دھمکی

Isreali PM and Iranian Supreme Leader
Advertisements

ایران پر اسرائیل کے حملوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیل نے ایران پر آج رات پھر بڑے حملے کا منصوبہ بنالیا۔  اسرائیلی وزیراعظم نے ویڈیو  پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے دھمکی دی کہ جلد اسرائیلی طیارے تہران کی فضاؤں میں ہوں گے۔  ان کا مزید کہنا تھاکہ ایران کو ایسا جواب دیں گے جس کا ان کی قیادت نے تصور  بھی نہیں کیا ہوگا اور آیت اللہ حکومت ہر جگہ نشانہ ہوگی۔  نیتن یاہو کا کہنا تھاکہ ایران پر اسرائیل کے حملوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

Advertisements

 دوسری جانب اسرائیلی وزیردفاع نے بھی حملے نہ روکنے کی صورت میں ایران کو  جلا کر راکھ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اُدھر اسرائیلی میجر جنرل ٹومر بار نے بتایا کہ  اسرائیلی فضائیہ کی مکمل منصوبہ بندی کے تحت تہران پر  حملے جاری رہیں گے۔  خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر حملہ کیا اور ان حملوں میں اعلیٰ عسکری قیادت اور سائنسدانوں سمیت 70 سے زائد شہری شہید ہوئے۔  ایران نے گزشتہ شب جوابی حملہ کیا اور اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کی جس کے نتیحے میں متعدد عمارتیں تباہ، 4 اسرائیلی ہلاک اور 91 زخمی ہوگئے۔  تل ابیب، حیفہ اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں میں سائرن بجتے رہے اور میزائل حملوں کے بعد خوفزدہ اسرائیلی شہری جان بچانے کیلئے بنکروں کی جانب بھاگتے رہے۔