اسرائیل کا تہران سمیت کئی شہروں پر کروز میزائلوں سے نیا حملہ

فائل فوٹو۔
Advertisements
تل ابیب: اسرائیل نے تہران اور بندر عباس سمیت کئی ایرانی شہروں کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے آج نیا حملہ کرتے ہوئے تہران سمیت دیگر شہروں پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا جس کے بعد ایرانی دفاعی نظام حرکت میں آگیا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن ہایو نے کہا ہے کہ آیت اللہ کی حکومت ہر جگہ نشانہ ہو گی اور ایران پر حملے جاری رکھے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کو اسرائیل نے تہران کی 14 منزلہ رہائشی عمارت پر حملہ کر کے 20 بچوں سمیت 60 ایرانی شہید کر دیے۔ اس کے علاوہ ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں 31 افراد اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے اور 55 زخمی ہوئے جب کہ اسرائیلی حملوں میں مزید 3 ایرانی جوہری سائنس دان بھی شہید ہوگئے
Advertisements