Advertisements

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری ایک ہی خاندان کے 32 افراد سمیت 50 فلسطینی شہید 19 بچے بھی شامل

UN school attacked in Ghaza 50 Palestinians killed
کمرے اور راہداریاں فلسطینیوں کی لاشوں سے بھرے ہوئی ہیں جن میں 19 بچے ہیں۔
Advertisements

فلسطین میں غزہ کے علاقے جبالیہ میں قائم اقوام متحدہ کے اسکول الفخورہ میں قائم پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں کم ازم کم 50 افراد شہید ہوگئے جس میں ایک ہی خاندان کے 32 افراد شامل ہیں جن میں 19 بچے ہیں۔

بین الاقوامی خبرایجنسی رائٹر اور اے ایف پی کے مطابق بمباری کا شکار اسکول اقوام متحدہ کے زیرانتظام ہے۔

Advertisements

اسرائیلی طیاروں نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجر کیمپ میں واقع الفخورہ اسکول کو نشانہ بنایا جہاں جنگ سے بچنے کےلیے فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔ شہدا میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اسرائیلی بمباری کے بعد کی خون ریز تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں۔ کمرے اور راہداریاں فلسطینیوں کی لاشوں سے بھرے ہوئی ہیں جن میں سے متعدد بچے ہیں۔