Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف اربن ایگریکلچر، چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز، کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

Islamia University Signs MoU with Institute of Urban Agriculture, Chinese Academy of Agricultural Sciences
Advertisements

تعاون کے کلیدی شعبوں میں زرعی سائنس، پودوں کی افزائش، باغبانی، سوائل سائنس، زرعی توسیع، فوڈ سائنس اور ٹیکنالوجی، ماحولیات، ماحولیاتی سائنسز اور انٹرکراپنگ پر توجہ مرکوز کرنے والی مشترکہ تحقیق اور پروجیکٹ کی پیشکشیں شامل ہیں۔ 

 بہاولپور  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے انسٹی ٹیوٹ آف اربن ایگریکلچر، چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز، چائنہ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے شعبہ ایگریکلچرل ایکسٹنشن ایجوکیشن کے ڈاکٹر محمد شہزاد اور انسٹی ٹیوٹ آف اربن ایگریکلچر، چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز چینگڈو، چائنا کی جانب سے پروفیسر ژانگ ڈیکوان نے دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار زراعت میں اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے کے لیے دستخط کیے ۔

Advertisements

تعاون کے کلیدی شعبوں میں زرعی سائنس، پودوں کی افزائش، باغبانی، سوائل سائنس، زرعی توسیع، فوڈ سائنس اور ٹیکنالوجی، ماحولیات، ماحولیاتی سائنسز اور انٹرکراپنگ پر توجہ مرکوز کرنے والی مشترکہ تحقیق اور پروجیکٹ کی پیشکشیں شامل ہیں۔ فیکلٹی، محققین، پوسٹ ڈاکس، پی ایچ ڈی اسکالرز اور انڈرگریجویٹ طلباء کے لیے تعلیمی تبادلہ اور نقل و حرکت کے پروگرام، وسائل کی تقسیم میں لیبارٹریوں، لائبریریوں اور انفراسٹرکچر کا مشترکہ استعمال ہوتا ہے۔ علم کی تقسیم میں کانفرنسوں، سمپوزیا اور سائنسی اشاعتوں کا اشتراک شامل ہے۔ یہ شراکت داری روایتی زرعی علوم کو شہری زراعت کے جدید شعبے سے جوڑ دے گی اور دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں پائیدار خوراک کے نظام کے لیے حل فراہم کرے گی۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے فوکل پرسن نے اس بین الاقوامی تعاون کو آسان بنانے میں تعاون اور وژن پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرنمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چین کے شہر چینگڈو میں پاکستان کے قونصل جنرل تنویر احمد بھٹی کی کوششوں کو بھی سراہا، جن کی سفارتی سہولت انسٹی ٹیوٹ آف اربن ایگریکلچر، چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ساتھ ادارہ جاتی سطح کے اس معاہدے کو حتمی شکل دینے میں معاون ثابت ہوئی