اسلامیہ یونیورسٹی بی ایس،ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کے لئے پاکستان بھر کے طلباءوطالبات کی اولین ترجیح

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بی ایس،ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کے لئے پاکستان بھر کے طلباءوطالبات کی اولین ترجیح بن چکی ہے۔ گزشتہ ساڑھے تین برس میں ڈائریکٹوریٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ نے ایم فل/ایم ایس کی سطح پر 9553 اسکالرز اور پی ایچ ڈی کی سطح پر 1347 اسکالرز کو داخلے فراہم کئےگیے۔جبکہ حالیہ فال سمسٹر میں ڈائریکٹوریٹ آف ایڈوانسڈا سٹڈیز اینڈ ریسرچ نے ایم فل / ایم ایس اور پی ایچ ڈی سطح کے بالترتیب 2976 اور 235 اسکالرز کو داخلے فراہم کئے جو ایک ریکارڈ ہے۔اس کامیابی پرانجینئر پروفیسر ڈاکٹرا طہر محبوب وائس چانسلر نے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کی کاوشوں کو سراہا اورتعریفی اسناد تقسیم کیں ۔اس موقع پر ایم فل/ایم ایس داخلہ مہم میں معاونت پر ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ملازمین کوبھی تعریفی اسناد دی گئیں۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، ڈائریکٹر، ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ نے بتایا کہ جولائی 2019 سے دسمبر 2022 تک ان کی ٹیم نے ایم فل/ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری کے لیےہائرایجوکیشن کمیشن سے60 این او سیز حاصل کیے۔ اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے داخلوں کے معیار اور بہترین مینجمنٹ کے لیےاسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکی آن لائن اور آٹومیشن سروسز کے استعمال پر زور دیا ہے۔ وائس چانسلر نے ہدایات کی ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ کو آن لائن پورٹل کے ذریعے ایم فل/پی ایچ ڈی تھیسز جمع کرانے کے حوالے سے پالیسی متعارف کرانی چاہیے اور غیر ملکی (ایکسپرٹس)تشخیص کاروں کے لیے ادائیگی کے طریقہ کار کو منظم کرنا چاہیے۔